خاران : نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کر رہی ہے اور حقیقی معنوں پر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہمناء ڈاکٹر اسحاق بلوچ ،عبدالخالق بلوچ ودیگر نے یونین کونسل ٹوہ ملک میں ممتازقبائلی وسیاسی رہنماء سردار حبیب اللہ فقیرزئی ، چیئرمین محمد اعظم فقیرزئی کی اپنے دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین میر صغیر احمد بادینی ، ضلعی صدر نیشنل پارٹی ولی خان کبدانی، چیئرمین میر محمداعظم فقیرزئی ، سردار حبیب اللہ فقیرزئی ، میر ممتاز سیاپاد، میر ثناء اللہ سیاپاد نے بھی خطاب کیا، عوام کی قوت نیشنل پارٹی کی ساتھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے، خاران میں نیشنل پارٹی نے کروڑوں روپے کے مختلف ترقیاتی اسکیموں کا جال بچھا یا ہے، جن میں سڑکوں کی تعمیر آبنوشی اسکیمیں صحت تعلیم اور زراعت کے اسکیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، عوام کی اس ہمدردی اور مینڈیٹ سے نیشنل پارٹی مستقبل میں بھی بھر پورانداز میں کامیابی حاصل کریگی، دریں اثناء ایم پی اے ڈاکٹر شمع اسحاق کے فنڈ سے دریچ لنک روڈ کلی جونگو سردار محمد یونس سیاپاد ، بلیک ٹاپ سڑک کا افتتاح بھی کیاگیا، جس پر دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت کے اخراجات ہونگے ،اس سڑک کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کے آمدورفت میں آسانی کے ساتھ ساتھ کھیت سے منڈی تک فصلیں بروقت پہنچ سکیں گے، علاوہ ازیں انہوں نے کلی تکیہ فقیرزئی کیلئے لنک روڈ واٹر سپلائی اور زرعی بندات کی تعمیر کیلئے بلڈوزر گھنٹے کا بھی اعلان کیا