|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد ریجن شرجیل کریم کھرل نے کہاکہ دہشت گردوں کی در اندازی کو روکنے کیلئے سندھ بلوچستان کی سرحدی علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے پولیس چوکیاں قائم کرکے پولیس گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے پولیس ٹارگٹ کلینگ سیل میں پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے پولیس پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا شہیدا کے ورثاء کی ہر ممکن مد د کی جارہی ہے نصیرآباد میں بہترین پولیس آفیسروں کی تعنیاتی اور حکمت عملی سے کرائم کو زیرو پوائنٹ پر لایا گیا ہے ان خیالا ت کا اظہار سابق صدر پریس کلب نصیراحمد مستوئی عابد عزیز بلوچ کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر غلام مصطفی مینگل محمد یوسف بلوچ واحد بخش جتوئی عبداﷲ رند محمد رمضان منگی راجہ حنیف ہڈراقبال احمد قادری بھی موجود تھے شرجیل کریم کھرل نے کہاکہ جرائم کی بیخ کنی کرنے کیلئے نصیرآباد جعفرآباد جھل مگسی کچھی اور صحبت پور پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور سندھ بلوچستان کی سرحدوں علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر بلوچستان میں داخل نہ ہو سکیں اور کہاکہ ٹارگٹ کلینگ کا نشانہ بنے والے پولیس اہلکاروں کا خون رائیگان نہیں جائے گا پولیس ٹارگٹ کلینگ کیس میں پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں اور سہولت کاروں کے خلاف بھی گہرا تنگ کیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہے نصیرآباد سمیت دیگر اضلاع میں پولیس کی شب وروز محنت کی وجہ سے چوری ڈکیتی اغواء ودیگرجرائم کو زیرو پوائنٹ پر لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور تمام پولیس تھانوں کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے گئے ہیں پولیس اور عوام کے درمیان بہترین بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کیلئے عوام بلدیاتی کونسلران منتخب عوامی نمائندے شہری سول سوسائٹی کے افراد پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔