|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان میں پہلی مرتبہ سول ہسپتال کوئٹہ کے ریڈیو لوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر اشرف اچکزئی کی سربراہی میں سی ٹی سکین گائیڈڈجدیدٹسٹ کاآغاز ہوگیا ہے اس جدید ٹیسٹ میں سی ٹی اینجوگرافی ،سی ٹی پلمو اینجوگرافی ،سی ٹی کولونو سکوپی اور دیگر ٹیسٹ شامل ہیں جو کہ اس سے پہلے بلوچستان میں نہیں ہوتے تھے اورمریضوں کو اس کیلئے دیگر صوبوں کو جاناپڑتاتھا بلوچستان میں عرصہ دراز سے ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ کابجٹ نا ہونے کے برابر ہیں ،10سال پہلے جو بجٹ ہواکرتاتھا ابھی تک وہی بجٹ چل رہاہے سالانہ بجٹ ریڈولوجی ڈیپارٹمنٹ کا 40لاکھ روپے ہے جو دو مہینوں کیلئے بھی کافی نہیں ہوتے ان نامناسب حالات میں بھی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹراشرف اچکزئی نے جدید ٹسٹ کاآغاز کردیا جو قابل ستائش ہے ،کئی عرصہ سے ہسپتال میں سی ٹی سکین کی فلمز موجود نہیں ہے لیکن پھر بھی شعبہ کے سربراہ بغیر فلم کے کمپیوٹر سے دیکھ کر رپورٹ جاری کرتے ہیں صرف سول ہسپتال کے ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ سالانہ ایک کروڑروپے سے بھی زائد کا ریونیو حکومتی خزانہ میں جمع کراتاہے لیکن حکومت کی طرف سے صرف 40لاکھ روپے کا بجٹ ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ کو دینا قابل افسوس ہے اور ابھی تک سی ٹی سکین اور ایکسرے کی فلمز پر چیز نہیں ہوئی ہے ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی ترجمان ڈاکٹریاسر خوستی نے اپنے جاری کردہ بیان میں شعبہ ریڈیولوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اشرف اچکزئی کی بلوچستان کے عوام کیلئے نامناسب حالات میں خدمات ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے اورحکومت وقت سے مطالبہ کیاہے کہ ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کو ہنگامی بنیادوں پر مزید فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ اس سے بھی جدید ٹسٹ کراسکے اور ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے فلمز کو ہنگامی بنیادوں پر پرچیز کیاجائے تاکہ مریضوں کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ رہے ۔