کولپور : کولپو ربولان کے کثیر آبادی پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم پبلک ٹرانسپورٹ کولپور بائی پاس کو استعمال کرتے ہیں بائی پاس جو کہ کولپور آبادی سے کافی فاصلے پر واقع ہے خواتین بچوں بوڑھے اور بیمار غریب افراد کو کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان کہیں جانا ہوتو کولپور سے بائی پاس تک طویل فاصلہ پیدل طے کرنا پڑتا ہے صوبائی حکومت کولپور کے رہائشیوں کودرپیش پبلک ٹرانسپورٹ کی صورت میں مشکلات کا ازالہ کرے اہلیان کولپور کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق ضلع مستونگ اور ضلع کچھی بولان کے سنگم پر واقع کولپور جس کی آبادی 2ہزار سے زاید پر مشتمل ہیں گزشتہ سال بائی پاس کے قیام سے پبلک ٹرانسپورٹ بائی پاس سے ہی ہوکر جاتے ہیں جبکہ کولپورکی اپنی کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے خواتین بچے بوڑھے اور بیمار افراد طویل فاصلہ طے کرکے بائی پاس آتے ہیں اور گھنٹوں انتظار کے بعد بمشکل اپنی سفری ضرورت ویگن یا کوچ کی چھت پر سوار ہوکر ہی پورا کرتے ہیں اہلیان کولپور نے وزیر اعلی بلوچستان سیکرٹری پبلک ٹرانسپورٹ بلوچستان کمشنر نصیرآباد ڈپٹی کمشنر کچھی اور اے سی مچھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کولپور کثیر آبادی کو سفری سہولت کے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔