کوئٹہ : بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے 15 مارچ سے شروع ہونیوالی مردم شماری میں عوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے مردم شماری سے عوام کے حقیقی مسائل حل ہو نگے عوام مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جو لوگ مردم شماری کے خلاف ہے ان کے عزائم کو ناکام بنائے جائے ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر ایڈووکیٹ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لو نی نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری وقت کی ضرورت ہے اور پندرہ مارچ سے شروع ہونیوالی مردم شماری میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ماضی میں عوام کو جو محرومیوں اور مایوسیوں کا سامنا کر نا پڑا اس کا ازالہ کیا جا سکے18 سال میں مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے صوبے نے بہت نقصان اٹھایا جس کے وجہ سے صوبے کے وسائل میں اضافہ نہیں ہوا مردم شماری ہونے کے بعد نئے اضلاع بنیں گے اور انتخابات سے نئے حلقہ بندیاں ہو نگے آئندہ انتخابات میں مختلف اضلاع میں عوام کی نمائندگی میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے جو نقصان اٹھانا پڑا ان کا اندازہ سب کو ہے اس لئے مردم شماری وقت کی ضرورت ہے اور اس میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مستقبل میں صوبے کے وسائل میں اضافہ اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ حکومت نے مردم شماری سپریم کورٹ کے کہنے پر کرانے کا فیصلہ اور اس کی اچھے نتائج برآمد ہونگے مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اس لئے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔