|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2017

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کی بندش سے دونوں اطراف کے عوام بے روزگاری اور امن وامان کی صورتحال کا شکار ہونگے بداعتمادی کی فضاء کو ختم کر کے مذاکرات میں پہل کیا جائے پشتونوں پر ملک کے اندر تشدد سے آباد قو میتوں کے درمیان بداعتمادی اور نفرت کو تقویت ملے گی جس کے انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہونگے فاٹا پشتونخوا انضمام ملک کے اندر پشتونوں کوایک وحدت میں پرونے کیلئے سیڑھی ثابت ہوگی پشتونوں کو شناخت کے بعد ایک وحدت میں پرونا پارٹی کا نصب العین ہے پارٹی کے درست برحق موقف اور رہبری کی دور اندیش سیاست اور لائحہ عمل کے بدولت اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے بنا اپنی منزل کی طرف رواں ہ یں جس میں یقیناًفعال ومنظم تنظیم کی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، ضلعی صدر اسد خان اچکزئی، تحصیل صدر گل باران افغان’’ کورد شہدانو‘‘ مردہ کاریز چمن میں ضلعی تحصیل کا بینہ، صوبائی کونسل کے اراکین حلقوں کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمینوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ضلعی تحصیل، حلقہ اور بنیادی یونٹوں بارے تفصیل سے رپورٹ پیش غور وخوص ہوا اور اسے مزید فعال اور منظم بنا نے تجاویز اور آرادی گئیں اور متعدد فیصلے کئے گئے اصغر خان اچکزئی نے ذمہ داران سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صرف عوامی نیشنل پارٹی پر ہی اولس کی نگاہ مرکوز ہیں جس طرح پارٹی قیادت نے قومی مسائل کی نشا ندہی اور حکمرانوں کو اس پر عمل کرنے کیلئے مجبور کیا اولس کو باور ہو چلا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت ہی قوم کی حقیقی وارث ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پشتون قوم کو سہولیات دینے کے بجائے انہیں اذیت میں مبتلا کئے رکھے ہیں پشتونوں کو شناختی کارڈ کے بہانے توہین اور تضحیک کے مراحل سے گزرنا پڑ رہا ہے اور اس میں قوم کے نام نہاددعویدوار برابر کے شریک ہیں نادرا پشتونوں کو شناختی کارڈ دینے سے انکاری ہے جو قابل مذمت فعل ہیں بعدازاں اصغر خان اچکزئی نے پارٹی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔