|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2017

کوئٹہ+ گوادر+ سبی : گوادر میں نیوٹاؤن میں اے ایس ایف کی گاڑی پر حملہ دو راہیگر زخمی کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس سے دستی بم برآمد سریاب اور سبی میں فورسز کی کاروائی میں درجنوں افراد گرفتار کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق گوادر ، نیوٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا اے ایس ایف کے گاڑی پر حملہ ، سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک بچی اور قریب فٹبال کھیلنے والے دو کھلاڑی آصف و ماجد زخمی۔ واقعات کے مطابق جمعہ کی شام نیوٹاؤن میں پاکستان کوسٹ گارڈ کیمپ کے سامنے ایئرپورٹ روڈ پر اے ایس ایف کی چلتی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا ۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے قریب موجود ایک بچی خضرا اور فٹبال کھیلنے والے دو کھلاڑی آصف و ماجد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر لایا گیا ۔ جہاں ان کو طبی امداد دی گئی ۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اور اے ایس ایف اہلکار بھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی دستی بم برآمد ،تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک دستی بم بر آمد کر لیا جسے بم ڈسپو ز ل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ،مزید کاروائی جاری ہے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 3مشتبہ افراد افغان باشندے گرفتارکرلئے گئے ہیں ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سریاب کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران 3مشتبہ افغان باشندے گرفتارکرلئے گئے جن سے تفتیش کاسلسلہ جاری ہے سبی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی کا آپریشن ردالفساد، 35مشتبہ افراد گرفتار، تفتیش شروع ، اے ایس پی عطاء الرحمن ترین کے مطابق ایف سی اور سٹی پولیس نے آپریشن ردالفساد کے تحت مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے میر چاکررند روڈ سمیت مختلف علاقوں سے 35 مشتبہ افرادکو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے سبی پولیس اور ایف سی کا آپریشن ردالفسادکے تحت کاروائی جاری رہے گی۔