|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2017

کوئٹہ: ملک کے دیگر حصوں میں جاری مردم شماری کے پہلے مرحلے میں خانہ شماری کاکام مکمل کر لیا گیا جبکہ بلوچستان میں خانہ شماری میں ایک دن کی توسیع کے بعد مردم شماری آج سے شروع ہوگی ،میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر شماریات پسند خان بلیدی کاکہناتھاکہ خانہ شماری میں جو علاقے رہ گئے تھے ان کاکام آج مکمل کرلیاجائیگا ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مردم شماری کے عملے کی جانب سے فارم پینسل سے پر کرنے کے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ،ہم نے تمام ٹیموں اور ان کے عملے پر واضح کردیاہے کہ پینسل سے پر کئے گئے فارم قابل قبول نہ ہونگے ،کمشنر مردم شماری محمد اشرف نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ صوبے کے 15اضلاع میں خانہ شماری کے ساتھ مردم شماری کے عمل کا بھی آغاز ہوچکاہے ،کوئٹہ تربت اور قلات سمیت جن بڑے اضلاع میں خانہ شماری کا جو کام باقی تھا اس کو چوتھے روز مکمل کرلیاجائیگا ،انہوں نے کہاکہ صوبے کے 15اضلاع میں مردم شماری کا عمل 15روز تک جاری رہے گا۔