|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2017

بوسٹن: امریکا کے سرد علاقوں میں مرغیوں کو سردی سے بچانے کے لیے انسانوں کی طرز کا طریقہ آزمایا جارہا ہے جس میں انہیں سویٹر پہنایا جارہا ہے جب کہ وہاں لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ سویٹر پہننے سے مرغیاں زیادہ تعداد میں انڈے دینے لگی ہیں۔ مرغیوں کو سویٹر پہنانے کا کام منظم انداز میں ایک دیہات میں شروع کیا گیا جس کی سربراہ ایک خاتون ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلا سویٹر گرم علاقوں میں پائے جانے والے بڑے مرغے کے لیے بنایا گیا جو اس کے لیے چھوٹا تھا تو اسے ایک چھوٹی مرغی کو پہنا دیا گیا۔ اس کے بعد کئی مرغیوں کو سویٹر پہنائے گئے اور اس کے ساتھ ہی ان میں انڈوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی۔ بوسٹن اور اس کے نواح میں بہت سردی پڑتی ہے اور عین اسی موسم میں کئی امریکی مرغیوں کے پر جھڑتے ہیں اور نئے پر نکل آتے ہیں۔ اس موقع پر انہیں سردی سے بچانا ضروری ہوتا ہے جس کے لیے بڑے پیمانے پر سویٹر بنائے جارہے ہیں۔ سویٹر بنانے والی خاتون کا کہنا ہےکہ دیہات میں موجود خواتین نے بھی اتفاق کیا ہےکہ سویٹر پہنانے سے مرغیاں زیادہ انڈے دینے لگی ہیں۔