سنجاوی: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں ریوڑیوں کی طرح بانٹے جانے والے 580 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز سے دودھ کی نہریں بہانے اور شیشے کی سڑکیں بنانے کے دعویدار آج بھی قومیت اور مذہب کے نام پر اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں پشتون اور اسلام کے نام پر ووٹ لینے والوں نے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی حالت زار میں بہتری کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ایک ایک خاندان سے آٹھ آٹھ وزیروں اور مشیروں والی جماعتیں اور مدرسے سے لندن تک رسائی لینے والے افراد نے اپنے مفادات کے علاوہ علاقے اور عوام کی ترقی کیلئے کبھی نہیں سوچا پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار اور کارکن اپنے احتساب کیلئے تیار ہیں اقتداد میں آ کر بلوچستان کے ہر ڈویژن میں یونیورسٹی قائم کریں گے ،اور پانی بجلی گیس ،صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے بلوچستان سے نکلنے والی گیس آزاد کمشیر تک جا سکتی ہے تو لو رالائی زیارت سنجاوی بھی پہنچائی جا سکتی ہے ،زیارت سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کامیاب ہو کر عوام کو ایک ایک پائی کا حساب دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی بی 7 زیارت سنجاوی میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ عمران خان رشوت خور نہیں بلکہ انہوں نے شوکت خانم میموریل ہسپتال کی شکل میں کینسر جیسے موذی اور مہنگے مرض کے علاج اور معالجے کیلئے سہولیات فراہم کی ہیں اس کے برعکس نواز شریفکا شمار دنیا کے کرپٹ ترین لوگوں میں ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کو یہ واضح کرنا ہو گا کہ وہ کونسی مجبوری یا مصلحتیں ہیں،جس کے تحت وہ ہمیشہ اقتدار کا حصہ رہے ہیں، دوسری جانب پشتونوں اور بلوچوں کی حقوق کی بات کرنے والے اسمبلیو ں میں آکر عوامی مسائل سے قطع نظری کر لیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس پہلے یہ تاثر پایا جاتا تھا کہ پسماندگی محض بلوچ علاقوں میں ہے لیکن یہاں دیکھ کر اندازہ ہوا کہ پشتون بھائی بھی پسماندگی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کے باوجود کچی دیواریں خستہ حال سڑکیں نظر آ رہی ہے جیسے دیکھ دل خون کی آنسوں رو رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں،بحیثیت وفاقی وزیر 80 ارب روپے پر مبنی آٹھ وزارتوں میں ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے ،تو ہم ہر طرح کی سزا کیلئے تیار ہیں ، انہوں نے کہا کہ سنجاوی زیارت کے عوام کو باشعور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کیلئے روایتی سیاست کو دفن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار کوکا میاب کرنا ہوگا ، سردار رند نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سنجاوی کے عوام گیس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، اور اس سے صنوبر کے قیمتی جنگلات کو نقصان ہو رہا ہے ،سنجاوی کو گیس کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہو گی ،سراد رند نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں بلوچستان اور پاکستان میں انشااللہ پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی ،اور ملک سے بد عنوانی لا قانونیت اور امتیازی قوانین کا خاتمہ کر کے عوام کو گڈ گورننس کا تحفہ دیں گے سردار رند نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا سے قبل جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی بی 7زیارت پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حاجی نور محمد خان دومڑنے کہا کہ ،40 سال سے حکمرانی کرنے والوں نے زیارت سنجاوی کے عوام کو پسماندہ رکھا ہے اکیسویں صدی میں ہمارے بچے تعلیم سے محروم ہیں،صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ،نوجوان ڈگریان ہاتھ میں لیکر بے روزگار پھر رہے ہیں، چالیس سالہ دور اقتدار میں اسلام پرستوں نے اپنا بنک بیلنس بنا یا کارخانوں اور فیکٹریوں کے مالک بنے انہوں نے کہا کہ زیارت سنجاوی کے عوام کے بہتر مستقبل اور علاقے کی تعمیر اور ترقی ہمارا مشن ہے آج جنگ ظالم اور مظلوم کے درمیان ہے ،26 مارچ کو وطن دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے ،پی ٹی آئی کو کامیاب بنائیں اور میں ضمانت دیتا ہوں کہ آپ لوگون کے حقوق آپ کی دہلیز پر پہنچائیں گے،جلسہ سے سبی ڈویژن کے صدر حاجی نواب خان دومڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ اور پشتونستان بنانے کے دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے زیارت سنجاوی کے عوام کا ضمیر ڈیزل انجن اور ٹرانسفارمر سے نہیں خریدا جا سکتا ،زیارت سنجاوی کے عوام نے آج کی اس عظیم الشان جلسہ عام سے ثابت کر دیا کہ وہ تبدیی چاہتے ہیں،اور انشا اللہ 27مارچ کو ظالم حکمرانوں سے یوم نجات منائیں گے ،جلسہ عام سے سردار خادم حسین وردگ ،نیشنل پارٹی کے صدیق اللہ پانیزئی ،پاکستان ورکر پارٹی کے خدائے دوست کاکڑ ،نوابزادہ شریف جوگیزئی ،جماعت اسلامی کے عبدالحنان کاکڑ،مومن شاہ دومڑ،فتح خان دومڑ ، حبیب اللہ پانیزئی،سعادت پٹھان یعقوب کاکڑ، اشرف ناصر ،جلیل ممدانی ،نے بھی خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹی کے فرائض ظہور آغا نے سر انجام دئیے۔