|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2017

حب : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ گوادرپورٹ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کا گیٹ وے ہیں سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے آج کول پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے جس توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے اہم ہوگا انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان ماضی میں نظرانداز کیا گیا اور اب سی پیک کے منصوبوں سے بلوچستان کے عوام تقدیر بدل جائیگی بلوچستان کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنڈگڈانی کے مقام پرحبکوپاور پروجیکٹ اورچائنا پاور حب جنریشن کمپنی کے اشتراک 1320MW کول پاور پلانٹ کے منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کے تقریب سے کے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستا ن میاں نواز شریف نے2013 ؁ء میں جب حکومت سنبھالی تو سب سے پہلے اپنے دوست ملک چین کا دورہ کیا اس دورے کے دوران دونوں برادر ملکوں میں تاریخی معاہدے ہوئے جن میں سی پیک بھی شامل ہیں حکومت پاکستان اور ہمارے ہمسایہ ملک چین 46بلین ڈالر کے معاہدہ ہوئے جن میں 35بلین ڈالر کے معاہدے صرف توانائی کے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک خطہ کیلئے سب سے بڑا منصوبہ ہے جومیاں نواز شریف کی قیاد ت میں شروع ہوچکا ہے اس سے پورے ملک کو ترقی کی ایک نئی راہ گامزن کریں گا انہوں نے کہا کہ کیونکہ اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ توانائی بحران کا ہے انشاء اللہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ توانائی بحران پر جلد ازجلد قابو پالیا جائے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کی معیشت کو استحکام دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ میں پاکستان ،چین کے علاوہ دیگر ممالک سی پیک میں حصہ بننا چاہتے ہیں جس سے سا وتھ اور جنوبی ایشیاء کے ملک بھی اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کسی ملک اورخطے کے خلاف نہیں ہے اور اس سے سب کو فائدہ حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستا ن کے نظر انداز کیا گیا ہے لیکن انشاء اللہ ہماری کوشش ہے کہ ہم سب سے زیادہ ترجیجی بلوچستا ن کو دینا چاہتے ہیں کیونکہ پروجیکٹ بلوچستا ن کی سرزمین پر لگایا جارہا ہے تو پہلا حق بھی بلوچستا ن کی عوام کا ہوگا انہوں نے کہا کہ سی پیک سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کو ملے گا اور بلوچستا ن ترقی کریگا سی پیک میں بلوچستا ن ایک سینٹرل پوائنٹ کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ حبکو پاور کمپنی ان دومنصوبوں کو دو سال میں مکمل کریں گی اور ان منصوبوں میں مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری توانائی بحران کو قابو پانے کیلئے ہماری کوششیں کامیاب رہے ہیں ہم نے ملک سے توانائی کے بحران کو کافی حد تک قابو کرلیا ہے۔2013 ؁ء میں پاکستا ن کے حالات تبدیل تھے اس وقت ملک میں دہشت گردی ،بدامنی جیسے حالات تھے اور ملک سے سرمایہ دار باہر جارہا تھے مگر الحمد اللہ جیسے ہی میاں نواز شریف کی حکومت آئی تو ہم نے سب سے پہلے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے خصوصی اقدامات کےئے اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنا یا گیا جس کی وجہ سے اب ملک میں آ ئے روز سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے تقریب سے چا ئنا کے کراچی میں متعین قونصلیٹ جنرل مسٹر وانگ یاؤ ،چیف سیکرٹری بلوچستان شعیب میر،چیئرمین اسٹیٹ پاور انوسٹمنٹ کارپوریشن کے مسٹروانگ بنگ یاؤاور سی ای او دی حب پاور کمپنی خالد منصورنے خطاب کیا اس حوالے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔