|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2017

کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جنا ب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیرمعیاری ادویات سازی ،خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 14ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ 2دوا ساز کمپنیوں سمیت 7میڈیکل سٹورز مالکان ودیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے گئے ۔گزشتہ روز ڈرگ کورٹ کے سامنے سٹی مارکیٹنگ کیس میں نامزد ملزمان محمد توفیق اورمحمدجاوید پیش ہوئے تو انہیں نقولات کی کافی فراہم کردی گئی اور ساتھ ہی حکم دیاگیا کہ وہ ایک ایک لاکھ روپے بطور ضمانت جمع کرے جبکہ انکاز فارما کیس میں نامزد ملزم علی عباس عدالت کے سامنے پیش ہوئے جس پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم مذکورہ کیس میں نامزد دیگر دو ملزمان اکبر علی اور صفدر عالم کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دئیے ،شرینکس فارما کیس میں نامزد ملزمان صدیق شاہد ،محمد فاروق ،رفیع عدالت کے سامنے حاضرہوئے جن پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے اگلی سماعت پر گواہ کو طلب کرلیا میڈی میکرز کیس میں نامزد ملزمان شکور ،محمد علی شیخ اور منصب قریشی کے عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اسلام آباد کو بذریعہ مراسلہ حکم جاری کیاگیا کہ وہ مذکورہ کمپنی کے لائسنس کو منسوخ کرے ،اس کے علاوہ ڈرگ کورٹ کے سامنے رحمت میڈیکل سٹور کے کیس میں ملزم رحمت ،عبداللہ میڈیکل سٹور کے کیس میں ملزم عبداللہ،مشعل میڈیکل سٹور کیس میں نامزد ملزم نصراللہ ،احمد میڈیکل سٹور کیس کے ملزم عبدالغنی ،اقبال میڈیکل سٹور کیس میں نامزد ملزم علی احمد ،رحمن میڈیکل سٹور کیس کے ملزم محمدبابر ،ہمدرد میڈیکل سٹور کیس میں ملزم خان محمد ،ظفر میڈیکل سٹور کیس کے ملزم ظفراللہ ، غلام نبی میڈیکل سٹور کیس کے ملزم غلام نبی ،نیو فیصل میڈیکل سٹور کیس کے ملزم یوسف خان ،بسم اللہ میڈیکل سٹور کیس کے ملزم بسم اللہ ،انکازفارما کیس کے ملزم علی عباس پر فرد جرم عائد کردی گئی جن میں سے رحمت میڈیکل سٹور کیس کے ملزم نے اقبال جرم کرلیا جبکہ دیگر نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر مذکورہ کیس میں گواہان استغاثہ طلب کرنے کے احکامات دئیے جبکہ بعض کیسز میں ڈرگ ایکٹ کے آرٹیکل 243کی تعمیل پر فیصلے محفوظ کئے گئے اس کے علاوہ عدالت نے ماشاء اللہ میڈیکل سٹور کیس میں نامزد ملزم بر ضمانت حبیب الرحمن عرفان میڈیکل سٹور کیس کے ملزم محمد عرفان ،رضوان میڈیکل سٹور کیس کے ملزم کلیم اللہ ،انکازفارما کے ملزمان اکبر علی اور صفدر عالم ،میڈی میکرز کیس میں شکور ،محمدعلی شیخ ،منصب قریشی ،ہمنوا میڈیکل سٹور کیس کے ملزم محبوب شاہ ،قدرت اللہ میڈیکل سٹور کیس کے ملزم کے سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دئیے گئے اورہدایت کی گئی کہ مذکورہ ملزمان کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیاجائے ،جبکہ ہمنوا میڈیکل سٹور کیس کے ڈرگ انسپکٹر سرور خان کو بھی نوٹس جاری کردیاگیا،عدالت نے احسان میڈیکل سٹور کیس میں ڈرگ انسپکٹر عبدالصمد کا بیان قلم بند کیا تاہم جرح کیلئے ایک اور موقع دیدیا گیا۔