|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2017

کوئٹہ: ضلع کیچ کے علاقے شے رمضان سے اغواء ہونیوالے شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پسنی کے علاقے وارڈ نمبر پانچ کے رہائشی جہانزیب عرف راجکو ولد عبدالغنی کی لاش ضلع کیچ کے علاقے شے رمضان سے ملی ۔ انہیں گولی مار کر قتل کی اگیا۔ لاش سول اسپتال پسنی میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاٗ کے حوالے کردی گئی۔مقتول کو13مارچ کو نامعلوم افراد نے پیدارک کے قریب شے رمضان کے زیارت سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا خضدار کے علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سول ڈیفنس کا عملہ علاقے کی سر چنگ اور سوئپنگ کر رہا تھا کہ دو تلوار موڑ کے قریب مقامی ہوٹل کے ساتھ فٹ پاتھ پر کچہرے میں مشکوک چیز پڑی ہوئی تھی جب بی ڈی ٹیم نے چیک کیا تو بوتل میں بم نصب تھا جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ بم ایک کلو وزنی اور ریمورٹ کنٹرول تھا پولیس اور فورسز نے بروقت کا رروائی کر کے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے گزشتہ روز آواران کے علاقے پیرانڈر میں فرنٹیئر کور کا عملہ آپریشن کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جہاں پر اس کی شناخت زاہد سکنہ دراشی آواران کے نام سے کی گئی پولیس کے مطابق لاش ایک روز پرانی ہے اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز کا رروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مذکورہ شخص ہلاک ہوا ہے لاش ضروری کاس رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔