|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2017

کوئٹہ: حلقہ پی بی زیارت 7 کے ضمنی انتخابات میں جے یو آئی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ، لولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی اور لڑائی جھگڑے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گل محمد دومڑ کے انتقال سے خالی ہونیوالی پی بی 7 زیارت کی نشست پر ضمنی انتخابات ہوئے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا حب روایت جے یوآئی کے امیدوار نے ضمنی انتخابات کا معرکہ جیت لیا جبکہ حیران کن طور پر پی ٹی آئی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان کے امیدوار نے 10 ہزار سے زائد ووٹ لیکر سب کو حیران کر دیا غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار خلیل الرحمن دومڑ نے 12611 ووٹ لیے قریبی حریف پی ٹی آئی کے نور محمد نے 10116 جبکہ مخلوط حکومت میں شامل پشتو نخوامیپ کے حبیب الرحمن دومڑ صرف 7947 ووٹ حاصل کر سکا 59پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے جن میں مردوں کے 15خواتین کے 15 اور کمبائنڈ 29تھے اور پولنگ کیلئے 321سرکاری ملازمین کاعملہ تعینات کیا گیا تھا پی بی 7میں کل 59728ووٹرز ہیں جن میں 32405مرد اور 27323خواتین ووٹرز ہیں کوئٹہ (اس سے قبل) حلقہ پی بی 7 زیارت کے ضمنی انتخاب میں دن بھر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان پتھراؤ ، لڑائی جھگڑوں میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے خواتین نے ووٹ ڈالنے میں جوش وخروش سے حصہ لیا پشتونخوامیپ جمعیت علماء اسلام اور پی ٹی آئی کی کارکنوں نے دن بھر جذبے کے ساتھ اپنے اپنے پارٹیوں اور حامیوں کے حق میں نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق حلقہ پی بی 7 زیارت کے ضمنی انتخاب میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پتھراؤ ، لڑائی جھگڑوں کے باعث سیاسی جماعتوں کے حامیوں اور پولیس اہلکاروں سمیت8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ دن بھر جوش وخروش دکھایا گیا خواتین نے بھی ضمنی انتخاب کے دوران ووٹ ڈالنے میں اپنا بھر پو ر کر دار ادا کیا سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کئے گئے ۔