کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوٗں نے کہا ہے کہ پشتون قومی تحریک کے شہدا کی لہو اور قربانیاں رنگ لا رہی ہے پشتونخوا وطن کے طول وعرض سے قومی رہنماء سیاسی کارکنوں نوجوانوں کی جوق درجوق درست سیاست برحق موقف جرات مند قومی قیادت پر مہر ثبت ہے پشتونوں کے دہرینہ ارمانوں کی تکمیل کی خاطر جنازے اٹھائے دربدر آگ خاک وخون سے گزرے لیکن قومی اجتماعی معاشی حقوق وسائل پردسترس سے دستبردار نہیں ہوئے وطن کو فرون وسطیٰ والی حالت سے دوچار کرنے والوں کے اصل چہرے پشتون ا ولی پر عیاں ہوچکا ۔آج قوم کو ادراک ہوچکا ہے کہ فکر باچا خان ہی پشتونوں کے نجات دہندہ سیاہ ہے فاٹا پشتونخوا انضمام ملک کے اندر پشتونوں کی ایک وحدت میں پرونے کے لئے راہ ہموار کریگی اور انگریزوں کے کھینچے گئے لکیروں کو برقرار رکھنے والے غیور پشتونوں کو غلامی کی زنجیروں میں جگڑے رہنے والوں کی قوم دشمنی پشتون غیور قبائل پر عیاں ہوچکا پنجاب کا بالادست اشرافیہ پشتونوں کے معاشی قتل کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے گوادر کاشغر اقصادی راہداری مغربی روٹ کو یکسر نظر اندازی سے پشتونوں اور بلوچوں میں احساس محرومی اور احساس بیگانگی کو تقویت مل رہی ہے جس کے مستقبل میں انتہائی بھیانگ نتائج برآمد ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری وفاق کے نام پر پنجاب کے اشرافیہ پر عائد ہوگی اور سند ھ دہشت گردی کے روک تھام کے نام پر پشتونوں پر روزگار کے دروازے بند قومی شاہراوں پر ان کی تضحیک اور توعین پشتون محنت کشوں مزدوروں ریڑھی بانوں پر تشدد ناقابل برداشت ہیں اب تو نوبت تعلیمی اداروں تک آپینچی ہے پنجاب یونیورسٹی میں پشتون طلباء اور طالبات پر فسادیوں نے حملہ کیا پشتون ثقافت کو جلایا جبکہ ردالفساد والے خاموش تماشائی بنے کھڑے رہے دہشت گردوں ان کے آلہ کاروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی ہی سے عوام کا اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے ملک عمر غوث ان کے خاندان قبیلے اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت فکر باچا خان سے وابستگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، صوبائی جنرل سیکریڑی حاجی نظام الدین کاکڑ ، ضلعی صدر اسد خان اچکزئی ، پشتونخوامیپ کے رہنماء قبائلی شخصیت ملک عمر غوث اچکزئی ، اصغر علی ترین رشید خان ناصر ، عبیداللہ عابد ،جمالدین رشتیا، مابت کاکا،گل باران افغان ، جاوید کاکڑ ، سیف اللہ ، محمد غوث ہمدرد ، روژ احمد ، حاجی حیدر آکا ، ملک عنایت اللہ خان کانسی ، جمیل خان پیر علیزئی ، سعداللہ خپلواک ، عبدالصادق کاریز وال نے مردہ کاریز رحمان کہول میں عظیم الشان شمولتی اجتماع سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ملک عمر غوث اچکزئی نے اپنے خاندان قبیلے سیاسی کارکنوں کے ہمراہ پشتونخوا میپ سے استعفی دے کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس سے پہلے قائدین کا پرتباک استقبال اور بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایا گیا ۔ مردہ کاریز رحمان کہول کو سرخ جھنڈیوں اور جلسہ کو خیر مقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ ملک عمر غوث اور ساتھیوں نے ایک ایسے وقت میں فکر باچا خان میں شمولیت اور برسراقتدار جماعت کو خیر باد کہا کہ جب پارٹی اقتدار کے ایوانوں سے باہر اور بڑے بڑے نام ایوان اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور لوگوں پر عدم اعتماد کا منظر ہے جو بڑے بڑے دعووں کے زریعے سادہ لوح اولس کو دھوکہ دے رہے تھے وہ نکات جن کی بنیاد پر یہاں کے پشتون رہنماء سیاسی کارکنوں نوجوانوں نے ساتھ دیا اقتدار کے ہوس میں ان تمام کے امیدوں اور ارمانوں پر پانی پھیر دیا گیا اور آج متحرک قومی معتبرین سیاسی کارکن انھیں خیر باد اور فکر باچا خان سے اپنا ناطہ جوڑ رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند امر اور مستقبل قریب میں دور رس اثرات مرتب کریگا