کوئٹہ : ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹر عمر خان بابر نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی عمل اور گڈگورننس کے لئے مانیٹرنگ اور اویلیوایشن کو مزید مؤثر بنانے سے ترقیاتی اہداف میں مزید پیشرفت ہوگی۔ یہ بات انہوں نے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات وعالمی بنک کے گورننس وپالیسی پروجیکٹ کے اشتراک سے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عالمی بنک کے غیرملکی ماہر برائے مانیٹرنگ اویلیو ایشن ایشن سٹیفن جونسن، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ ایوی ایشن محکمہ منصوبہ بندی وترقیات منظور سرپرہ، ڈائریکٹر جنرل امپلی مینٹیشن محمد علی کاکڑ، چیف آف سیکشن فارن ایڈ مجیب الرحمن خان، چیف آف سیکشن فیڈرل پروجیکٹس عارف حسین شاہ کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف آف سیکشن وفوکل پرسن گورننس اینڈ پالیسی پروجیکٹ مجیب الرحمن خان نے ٹریننگ کے شرکاء کو بتایا کہ صوبے میں پائیدار ترقی اس وقت ممکن ہے اور ترقیاتی عمل سے لوگ اس وقت بہرہ مند ہوں سکتے ہین جب کسی بھی پروجیکٹ میں اس کے تمام پہلو ، اس میں مانیٹرنگ اور ایویلیو ایشن نظام کا جامع اور تمام تکنیکی پہلوؤں کا بغور جائزہ لینے کے بعد ایک بہتر اور پائیدار اہداف کی طرف جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں عالمی بنک کے ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ سے صوبے میں گورننس وپالیسی پروجیکٹ شروع کردی گئی ہے جو متعلقہ شعبے سے وابستہ افراد کی جامع استعداد کاری بڑھانے اور انہیں نت نئے تجربات سے آگاہی فراہم کرے گی۔ ٹریننگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر عمر خان بابر نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت وگڈگورننس کو یقینی بنایا جارہا ہے مگر مانیٹرنگ ایویلیوایشن کا کردار ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے