کوئٹہ: محکمہ انٹی کرپشن بلوچستان نے جعلی نمبرپلیٹ کی اجراء کے الزام میں محکمہ ایکسائیزکی ای ٹی او اور محکمہ خوراک میں گند م خردبرد کے الزام میں اسسٹنٹ فوڈکنٹرولر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔محکمہ انٹی کرپشن ذرائع کے مطابق جعلی نمبرپلیٹ کے اجراء کے الزام میں محکمہ ایکسائیزکے ای ٹی او عبدالقیوم کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا،،ملزم عبدالقیوم نے غیررجسٹرڈاسمگل شدہ گاڑیوں کوجعلی نمبرپلیٹ جاری کیں ای ٹی او نے تقریبا تین سوگاڑیوں کو جعلی نمبرپلیٹ جاری کیں اور اس کے بدلے ای ٹی او نے جعلی نمبرپلیٹوں کے اجراء پرکروڑوں روپے وصول کئے اسی طرح ژوب میں محکمہ خوراک میں خردبردکے الزام میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرکیخلاف بھی مقدمہ درج کیاگیااسسٹنٹ فوڈکنٹرول عبدالجلیل پرگندم کی تین سو سے زائدبوریوں کی خردبردکاالزام ہے،،ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم اورخوراک میں بدعنوانی کے مختلف کیسزپربھی کام جاری ہے۔