|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2017

دبئی : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ایک روپے کا اضافہ جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ اوگرام کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 23 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 4 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی تاہم وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ایک روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بدستور 44 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں تین ارب روپے کا اضافی بوجھ وزارت خزانہ برداشت کرے گی۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 72 روپے سے 73 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 82 روپے سے 83 روپے فی لیٹر ہوگیا نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگیا ہے۔ (عابد شاہ)