سونمیانی وندر: لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے سمندرسے نایاب مچھلی پکڑی گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لسبیلہ کے ساھلی علاقے ڈام بندر کے کھلے سمندر میں ڈام کے رہائشی عبدالستار نامی ماہی گیر نے سمندر سے ایک نایاب قسم کی مچھلی پکڑی ہے جس کو مقامی زبان میں دریائی گھوڑا کہا جاتا ہیں اور انگلش میں SeaHourse کہتے ہیں۔ یہ تقریبا 12 فٹ لمبی اور 150 کلو وزنی ہیں۔۔ چونکہ اس قسم کی نایاب مچھلی بہت کم ہی پائی جاتی ہیں، اس لیے اس کو دیکھنے کے لئے بہت سارے لوگ جمع ہوئے ۔اس سے ایک بات تو ثابت ہوتی ہیں کہ ہمارے سمندر میں ابھی بھی بہت سی نایاب مچھلیوں کی اقسام ابھی تک موجود ہیں۔اور آگر اس پر کام کیا جائے تو ان کی نسلیں دوبارہ بحال ہوسکتی ہیں۔