کوئٹہ : ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر عمر بابر ، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ کو خوبصورت بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے شہر کو صاف ستھرارکھنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے اور اس کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ائیر پورٹ روڈ پر گرین بیلٹ اور صفائی مہم کے دوران بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری بلدیات حافظ ماجد، ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ، چیف افسر اکرم خان ناصر، میٹرو پولٹین کارپوریشن کے انجینئر اسحاق مینگل، عبدالحق زہری، انچارج محمد انور لہڑی اور سعدی خان کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کے خصوصی ہدایت پر کوئٹہ کے تمام حلقوں اور علاقوں میں صفائی مہم شروع کی گئی ہے اور کسی بھی علاقے کو نظرانداز نہیں کرینگے کوئٹہ شہر کے لئے تمام تر فنڈز مہیا کرینگے تاکہ عوام ایک پر فضاء علاقوں میں سانسیں لے انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ کو خوبصورت بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے شہر کو صاف ستھرارکھنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے اور اس کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔