|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2017

سبی: سبی میں پینے کے صاف پانی ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کسان پیکج کے تحت اعلان کردہ رقم کی عدم ادائیگی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف سبی کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا احتجاجی جلسہ سے پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر بابر مرغزانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ کوری ڈور کے حامل صوبے کے عوام اکیسویں صدی کے جدید دور میں پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور جوہڑوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ سبی ایشیاء کاگرم ترین شہر ہونے کے ناطے یہاں پر دس دس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہری شدید گرمی میں بلبلا اٹھتے ہیں، سبی اور نصیرآباد ڈویژن کے زمینداروں کو کپاس کی فصل میں اربوں روپے کے خسارئے کاسامنا کرنا پڑ اجس پر وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے کسانوں کی بحالی کے لیے پیکج دیا تھا لیکن ٹوکن دینے کے باوجود کسان بحالی پیکج سے محروم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء خدابخش لہڑی ،میر ذیشان کرد ،داؤد کاکڑ،ملک محمد اکبر ترین ،گلزمان مری ،وارث ساسولی،نظر شاہ،سید الطاف شاہ،میجر کریم شاہین ،سبی بچاؤ تحریک کے سربراہ میر عبد الصمد مرغزانی ،ضلعی صدر سبی بچاؤ تحریک اللہ داد رند،اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام مسائل سے دوچار ہیں جس کا خمیازہ بے گناہ عوام بھگت رہے ہیں جبکہ حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ایشیا میں معاشی انقلاب برپاء کرنے والا سی پیک کا حامل صوبہ بلوچستان کے عوام اکیسویں صدی میں پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور لوگ جوہڑوں اور نالوں کا گندا و مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں انہون نے کہا کہ سبی میں گزشتہ ایک ماہ سے عوام پر پینے کا صاف پانی بند کرنا کربلا کی یاد کو تازہ کیا گیا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے نادہندہ ہونے کی وجہ سے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسران پانی کے بحران ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی انہوں نے کہا کہ ایشیاء کا گرم ترین شہر ہے اورآگ برساتی گرمی کے باوجود یہاں پر کیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ و طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ سبی و نصیرآباد ڈویژن کے غریب کسانوں کی گزشتہ سال کی کپاس کی فصلات تباہ ہو گئی تھیں جس سے کسانوں کو اربوں روپے کے خسارئے کا سامنا کرناپڑا تھا جس پر وزیراعظم میاں نوازشریف نے کسانوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا اور ٹوکن دینے کے باوجود ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے کسانوں کی بحالی کو ممکن نہیں بنایا جاسکاہے انہوں نے کہا کہ وفاق غریب صوبے کے غریب کسانوں کی بحالی کا وعدہ کرکے مکر گیا ہے اور سبز باغ دکھا کر یہاں کے غریب کسانوں کا تمسخر اڑایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج عوام مسائل سے دوچار ہیں جس کی زمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہو گی اور عوام کی طاقت کے ذریعے ھکمرانوں سے حقوق چھین لیں گے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سبی کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات جبکہ اعلان کردہ کسان پیکج کے تحت بحالی کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے وگرنہ پی ٹی آئی صوبہ بھر میں احتجاج کو وسیع کردئے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔