|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ نانصافیوں ناقابل برداشت ہے حکومت کی جانب سے زمینداروں سے گندم کی خریداری نہ کرنا بلوچستان کے زمینداروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے بلوچستان کے زمیندار پہلے سے لوڈشیڈنگ کے ستائیں ہوئے ہیں اور اب رہی سہی کسرحکومت ان سے گندم نہ خرید کرپوری کررہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے گندم کی 18لاکھ بوریں خراب ہونے باعث تشویش ہے بی این پی (عوامی) اپنے عوام کے ساتھ ہے ہم کسی صورت زمینداروں کو تنہاء نہیں چھوڑینگے بی این پی عوامی کی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے پاکستان دنیا بھر میں 7واں بڑا زرعی ملک ہے جو گندم کی بوائی کرتا ہے جبکہ گندم کی پیداوار میں آٹھواں بڑا زرعی ملک ہے لیکن بلوچستان کے زمیندار آج بھی حکومت کی عدم توجہی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہیں کیونکہ بلوچستان میں خشک اور قحط سالی کے ساتھ ساتھ بجلی کے طویل بحران نے زمینداروں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں پھلدار درخت سوکھ گئے جنہیں زمینداروں نے کاٹ کر بطورایندھن استعمال کیا اور زمیندار کروڑوں روپے کے مقروض ہوگئے حکومت کی عدم تعاون کی وجہ سے بلوچستان کے زمینداروں روز بروز مشکلات کا شکارہور ہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پاکستان کے دیگر صوبوں میں حکومت لاکھوں ٹن کے حساب سے زمینداروں سے محکمہ فوڈ کے ذریعے گندم خریدتی ہے جس سے زمینداروں کو ریلیف ملتا ہے لیکن یہاں زمینداروں کو نان شبینہ کا محتا ج کیا جارہاہے حکومت 18 لاکھ بوریں گندم کی خریداری کو یقینی بناکر بلوچستان کے زمینداروں کو ریلیف دینے میں اپنا موثر کردار ادا کرے تاکہ زمینداروں کی فصلوں کی تیاری پر آنے والے اخراجات کی مد میں انہیں کچھ معاوضہ مل سکے اور وہ ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں اورخاندان کی گزبسر کرسکیں اور زمیندار بھی ایک خوشحالی زندگی گزار سکیں بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ نانصافیوں ناقابل برداشت ہے حکومت کی جانب سے زمینداروں سے گندم کی خریداری نہ کرنا بلوچستان کے زمینداروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے بلوچستان کے زمیندار پہلے سے لوڈشیڈنگ کے ستائیں ہوئے ہے اور اب رہی سہی کسرحکومت ان سے گندم نہ خرید کرپوری کررہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے گندم کی 18لاکھ بوریں خراب ہونے باعث تشویش ہے بی این پی (عوامی) اپنے عوام کے ساتھ ہے ہم کسی صورت زمینداروں کو تنہاء نہیں چھوڑینگے۔