|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2017

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی کی زیر صدارت دفاع اسلام کانفرنس اہم اجلاس ہوا اجلاس مولانا محمودالحسن قاسمی سید عبدالستار چشتی قاری مہر اللہ عبید اللہ حقانی حاجی حبیب اللہ ڈاکٹر محمد اصغر حریری حافظ عبدالواحد ہاشمی ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں دفاع اسلام کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اب ہونے والے تیاریوں کی رپورٹ پیش کردیا گیا اور تمام اضلاع بشمول کوئٹہ میں دفاع اسلام کانفرنس کی تیاریوں پر غور و خوض کیا گیا اور مزید تیاریوں کے حوالہ سے اہم فیصلہ کیا گیا اجلاس کا پہلا نشست ضلعی دفتر میں ہوا جبکہ اجلاس کا دوسرا نشست دفاع اسلام کانفرنس کے مقام ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں ہوا جس میں اسٹیج اور کانفرنس گاہ میڈیا کے لیے جگہ قائدین کے آمد وقت کے راستہ پارکنگ وغیرہ دوسرے اہم مسائل پر فیصلہ کیا گیا اور اپریل سے ہاکی گراؤنڈ کو انصار اسلام کاے حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں سکیورٹی کے حوالہ سے حکومتی انتظامیہ سے اجلاس کرنے اور میڈیا کے تمام اراکین کو عصرانہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا اجلاس میں الحاج سید عبدالستار حای حبیب اللہ کو میڈیا سے رابطوں کا ذمہ داری دیا گیا اور اس سلسلہ پر یس کلب کے صدر ضیا ء الرحمن سے مولانا لونی کی قیادت میں ملاقات کیا گیا جس میں انہوں نے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دینے اور ساتھ دفاع اسلام کانفرنس کے حوالے سے ان سے بات چیت اور پریس کو اجتماعی طورپر دعوت دیا گیا اجلاس کے آخر میں مولانا عبدالقادر لونی دیگر قائدین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی دفاع اسلام کانفرنس کے ذریعہ سے ان مذہبی فاتوت کو جواب دیا جائے گا جو آج صد سالہ اجتماع میں امریکی سفیر اور یورپی سفیروں کو دعوت دیکر امریکی دوستی اور مغربی دوستی کا ایجنڈا شرو ع کیا ہے تاکہ اقتدار حاصل کیا جائے اور مہاہدین اسلام کے خلاف بار بار بیانات دیا جارہا ہے اور اسلامی تعلیمات کے مقابلہ میں نئے سوچ اور نیا فکر دیا جارہا ہے علماء اور مذہبی لوگوں کو امریکی غلامی کے لیے ذہن دیا جارہا ہے اور علماء حق کی آزادی اور حریت والا فکر کو دفن کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ طاقت کے زور پر اسلام کے نظام کے نفاذ حمایت نہ کرنے والے طاقت کے زور پر مکہ میں اسلام کے نفاذ کو کیا نام دینگے روم فارس پر اسلامی غلبہ جو کے تلوار کے ذریعہ ہوا اسکو کیا نام دینگے انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں امریکہ اور مغرب سے غلامی کے ہاتھ بڑھا کر اسلامی دشمنی کے مرتکب پر ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے پورے قوم کو امریکہ مردہ باد مغرب مردہ باد کا نعرہ دیا انہوں نے کہا ک اگر مولانا فضل الرحمن امریکی دوستی اور مغربی دوستی پر شرم نہیں کرتا تو ہم مجاہدین کے دوستی پر کیو ں پریشان ہوں انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کا قول ہے جس دل میں امریکی دشمنی نہیں وہ مسلمان کادل نہیں ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جمعیت (ف) گروپ اس وقت مکمل اسلامی سیاست سے دستبردار ہورہے ہیں وہ ایک لبرل اور سرمایہ دار جماعت بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ دفاع اسلام کانفرنس کے ذریعہ سے مولانا فضل الرحمن کے اس سودا بازی اور اسلام دشمنی اور امریکہ دوستی کو پورے قوم کے سامنے لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے سے کہہ دیا کہ مولانا فضل الرحمن وزیراعظم کے لیے اپنے نظرئیہ اور سوچ فکر اور کارکنوں کا سودا کردیا ہے اقتدار کے ہوس نے اسکو اندھا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ ایک مغرب پرست سیاست دان بن چکا ہے۔