کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک رکن مارا گیا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے تقریباً 120کلو میٹر دور دشت کے علاقے بلنگور میں قائم ایف سی 125ونگ ہیڈ کوارٹرسے25اہلکاروں پر مشتمل ایک دستہ ڈمب بازار کی طرف پیدل گشت کرکے واپس آرہا تھا اس دوران نامعلوم افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیااور اس کے قبضے سے ایک عددتیس بور پستول، دو عددمیگزین ،دو عدد موبائل، 3ہزار510روپے نقدی اور ایک شناختی کارڈ برآمد ہوا۔شناختی کارڈ سے ملزم کی شناخت اسلم ولد محمود سکنہ بلنگور کے نام سے ہوئی ۔ ملزم کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کا فعال رکن تھا، ایس پی مستونگ سید غضنفر علی شاہ کے مطابق مستونگ کے علایق کلی شیخان میں مستونگ روڈ پر سڑک کے کنارے کھمبے کے ساتھ مشکوک چیز کی اطلاع پر پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچی۔ مشکوک چیز کو چیک کرنے کیلئے کوئٹہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیاجس نے موقع پر پہنچ کر دیسی ساختہ آئی ای ڈی کو واٹر کینن گن کی مدد سے ناکارہ بنادیا۔ آئی ای ڈی ڈیوائس کے ساتھ12وولٹ موٹرسائیکل بیٹری اورایک عدد ڈیٹونیٹر بھی تھا جسے ملزمان نے زمین میں چھپایا ہوا تھا۔ ناکارہ بنائے جانے کے بعد پولیس نے آئی ای ڈی اپنی تحویل میں لے لی، سیکورٹی فورسز و حساس اداروں کی پلیری میں کاروائی ، دو افراد گرفتار ۔ تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔ گرفتار افراد نامعلوم مقام پر منتقل۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے نواحی علاقے پلیری میں خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز و حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تعلق کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ سیکورٹی فورسز زرائع کے مطابق گرفتار افراد گوادر شہر و گرد و نواح میں مختلف جرائم و دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں ۔