|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2017

کو ئٹہ: حکومت بلوچستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔محکمہ خزانہ کی تمام سرکاری محکموں سے مشاورت جاری،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی بجٹ کاججم پہلے کی نسبت کم اور ترقیاتی بجٹ کا ججم بڑھایا جائے گا ، بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ،محکمہ خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے بھرپورتیاریاں شروع کردی ہیں اور صوبے کے دیگر محکموں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ،محکمہ خزانہ نے آٹھ محکموں سے مشاورت مکمل کرلی ہے،اس سلسلے میں صوبائی سیکرٹری خزانہ اکبر حسین درانی نے میڈیا کو بتایا۔ کہ سرکاری محکموں سے بجٹ پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد مئی کے پہلے ہفتے سے بجٹ بنانے کاکام شروع کردیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ پچھلے کئی برسوں سے صوبے کا غیر ترقیاتی بجٹ زیادہ اور ترقیاتی بجٹ کم ہوتا تھا مگر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی بجٹ میں پہلے کی نسبت کمی لائی جائے ،جبکہ ترقیاتی بجٹ بڑھایا جائے گا ،اکبر درانی نے مزید بتایا کہ آئندہ بجٹ میں بھی تعلیم ، صحت اور مواصلات حکومت کی ترجہی ہیں ،جبکہ توانائی کے اہم منصوبے بھی بجٹ میں شامل کئے جائیں گے ۔