|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2017

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی ملکر ایران اور سعودی عرب کو قریب لاسکتے ہیں وفاداریاں بیچنے اور خریدنے والوں کو کڑی سزاء ملنی چاہئے جو آئین کو نہیں مانتا اس کیخلاف بغاوت جائز ہے ڈکٹیٹر کی وجہ سے افواج پاکستان کو بھی نقصان پہنچتا ہے ہر فوجی اپنی ضروریات اور سہولیات حاصل کرنے کا حق دار ہے آئین کی پاسداری کرنے والوں کیلئے ہر سہولت ہونی چاہئے امام کعبہ کی پاکستان آمد خوش آئند ہے سیاست جذبات کا کھیل نہیں سیاست عقل و فہم و بصیرت کا نام ہے ہمارے حساس ادارے دنیا کے بہترین ادارے ہیں حساس اداروں کو دوسروں اداروں میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے ہر ادارے کو اپنا اپنا کام کرنا چاہئے بھائی کو گورنر بنانے کے معاملے پر ابھی بات نہیں کرونگا بھائی کے ریٹائرہونے کے بعد وزیراعظم سے پوچھیئے گا کہ کیسا گورنر تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبرایجنسی ڈیورنڈ لائن سے پہلے بنی ہے ایف سی آر فاٹا کیلئے نہیں بنایا تھا ایف سی آر کا پہلا قیدی خان عبدالغفار خان تھا پاکستان آئین کے صرف 4 آرٹیکل کافاٹا میں عملدرآمد ہے امریکہ کے آنے کی وجہ سے قبائلی علاقہ ہمارے لئے مسئلہ بنا اور ایک منصوبہ کے تحت دنیا بھر کے دہشت گردوں کو اکٹھا کرکے قبائلی علاقے کو میدان جنگ بنایاگیا انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک اچھامنصوبہ ہے سی پیک کا منصوبہ ہر صورت کامیاب ہوگا جب کراچی میں بس پر اٹیک ہوا تو اس دوران سی پیک کا اجلاس چل رہا تھا بعد میں اجلاس کو ملتوی کیا گیا اور پھر وفاقی وزیر حسن اقبال کی صدارت میں اجلاس ہوا شاید وفاقی وزیر کسی کو مطمئن نہ کرسکا پھر وزیراعظم کے زیرصدارت سی پیک کے حوالے سے اجلاس ہوئے اور سب نے تجویز دی کہ ہر ماہ بعد سی پیک سے متعلق اجلاس بلایاجائے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ملک انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بغیر نہیں چل سکتا ہے خداکرے کہ ہماری ایجنسیاں دنیا کی تمام ایجنسیوں سے بہتر ہو مگر کم از کم مہربانی کرکے جو کام ان کا نہیں ہے ان میں مداخلت نہ کریں اور 20 کروڑ عوام کیساتھ مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ڈکٹیٹر کی وجہ سے افواج پاکستان کو بھی نقصان پہنچتا ہے ہر فوجی اپنی ضروریات اور سہولیات حاصل کرنے کا حق دار ہے جو آئین نہیں مانتا اس کیخلاف بغاوت جائزہیں وفاداریاں بیچنے اور خریدنے والوں کو کڑی سزا ملنی چاہئے آئین کی پاسداری کرنے والوں کیلئے ہر سہولت ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ امام کعبہ کا پاکستان میں آنا خوش آئند اقدام ہے فرقہ واریت سے ملک کو بچانا ہوگا پاکستان اور ترقی ملکر ایران اور سعودی عرب کو قریب لاسکتے ہیں راحیل شریف کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے کی کوشش کریں انہوں نے کہا کہ کرپشن ایسی بیماری ہے جو ہر کسی کولگ سکتی ہے کرپشن ہمارے معاشرے کی رگ و پے میں گھس گئی ہمیں کرپشن کیخلاف احتساب کیلئے ایک نیا ادارہ بنانا چاہئے سب کو ملکر کرپشن کی بیماری سے نجات حاصل کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ بھائی کو گورنر بنانے کے معاملے پر اب بات نہیں کرونگا بھائی کے ریٹائر ہونے کے بعد وزیراعظم پوچھیئے گا کہ کیسا گورنر تھا آئینی عہدے کیلئے ہمارے پاس دو سے تین عہدیدار تھے اگر ہمارے پاس اس سے بہتر آپشن ہوتا تو کسی اور گورنر بنادیتے۔