|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آبپاشی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی وزیراعلی ٰ بلوچستان کے مشیر معدنیات حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ پٹ فیڈر توسعی منصوبے نے بلوچستان میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے پانچ ارب 55کروڑکے میگا منصوبہ پر زمین پر 30فیصد کام بھی نہیں ہوا ہے پیکج سمیت ٹھیکداروں کو ایڈوانس ادائیگی کرنا پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت تمام آفیسران کی بد دیانتی شامل ہے پٹ فیڈر توسیعی منصوبہ برووقت مکمل نہ ہونے سے کسانوں زمینداروں کو 2کھرب 44ارب کا نقصان پہنچانے والی محکمہ ایری گیشن کی کالی بھیڑیں معافی کے لائق نہیں ہو تے ہیں کیس نیب کے حوالے کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار دو روزہ پٹ فیڈر توسعی منصوبہ کا جائزہ لینے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی میں پریس کانفر س سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر سیکڑیڑی ایرگیشن محمد اسلم اعوان چیف انجینئر پٹ فیڈ ر کینال عبدالحمید مینگل معروف زمیندار سخی عبدالروف لہڑی سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے منتخب عوامی نمائندے ہیں عوام کے وسائل عوام پر خرچ کرنا ہماری اولین ذمہ داروں میں شامل ہے پٹ فیڈر کھیرتھر کینال بلوچستان کے سب سے بڑے نہری نظام میں شامل میگا پروجیکٹ ہیں جن پر کرپشن لوٹ مار کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور کہاکہ 2017میں پٹ فیڈر توسعی منصوبہ دو ارب سے شروع کیا گیا محکمہ ایری گیشن کے آفیسران کی غلط پلاننگ کی وجہ سے پانچ ارب 55کروڑ تک پہچایا گیا لین اس میگا منصوبہ پر زمین پر 30فیصد کام بھی نہیں ہوا ہے پیکج تین میں پٹ فیدر کینال کو 33کلو میٹر پکا کرنے کا منصوبہ ہونے کے باوجودصفر کام ہونے کے باوجود پیکج تین سمیت ٹھیکداروں کو ایڈوانس ادائیگی کی گئیں ہیں جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت تمام آفیسران کی بد دیانتی شامل ہے پٹ فیڈر توسیعی منصوبہ برووقت مکمل نہ ہونے سے کسانوں زمینداروں کو 2کھرب 44ارب کا نقصان پہنچانے والی محکمہ ایری گیشن کی کالی بھیڑیں کے کیس کو نیب کے حوالے کیا جائے گا کسانوں زمینداروں کے نام پر کسی کو بھی کرپشن کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے جس سے لاکھوں کسانوں کا روزگار مسیئر ہے اور کہاکہ پٹ فیدر کینال سمیت دیگر ذیلی شاخوں میں بھل صفائی کے نام پر کرپشن کرنے کے منصوبہ کو بھی نے نقاب کیا جائے گا ۔