کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کی قرارداد منظور ہونے کے بعدصوبائی ماحولیاتی ادارے سرگرم ہوگئے تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات بلوچستا ن نے صوبے میں 15مئی سے نہ گلنے اورسڑنے والے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کردی ڈائریکٹرجنرل محکمہ ماحولیات کیپٹن (ر) طارق نے بتایا کہ انوائرمنٹ پروٹکیشن ایجنسی آرڈیننس دو ہزار ایک کے تحت نہ گلنے اورسڑنے والے پلاسٹک بیگز کی خرید و فروخت ،برآمد اور بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کسی کو بھی شاپنگ بیگز بنانے اور فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی انہوں نے بتایا کہ نہ گلنے اور سٹرنے والے شاپنگ بیگ سے ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کا برملا اظہار گزشتہ دنوں اسمبلی میں ایک قرارداد کی صورت میں اراکین اسمبلی نے کیا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں 15مئی کے بعد سے پلاسٹک کے بنے شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔