|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2017

سوئی : سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈےئر امجد علی ستی نے کہا ہے کہ سوئی ڈیرہ بگٹی کوہلو نصیر آباد جعفرآبا دمیں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورچکی ہے لوگ امن ترقی خوشحالی کی طرف گامزن ہیں دہشت گردی کے باعث فورسسز نے جو قربانیاں دی ہیں انہیں رائیگاں نہیں جانے دیں گے دہشت گردی کے واقعات میں شہید و جاں بحق ہونے والے ایف سی فوج کے افسران جوانوں کے علاوہ عوام کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں پینے کے صاف پانی تعلیم کے معیار کو بلند کرنا صحت سڑکوں کی فراہمی سے عوام ک معیار زندگی بلند ہوا ہے ڈیرہ بگٹی سوئی میں مردم شماری کا فیز ون کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوچکا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سیکٹر ہیڈ کوارٹر سوئی میںآئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل عبدیدالرحمن ،میجر شکیل، کیپٹن قدوس، کیپٹن حسنین ،ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی وائس چےئرمین سید طاہر علی، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر محمد طاہر عباس منتظر، راجیش کمار عرف گنگا، کریم داد سیلاچی کے علاوہ دیگر ایف سی کے افیسران بھی موجود تھے سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈےئر امجد علی ستی نے کہا کہ بلوچستان کو خوبصورت صوبہ ہے جبکہ سوئی ڈیرہ بگٹی میں محب وطن آباد ہیں جو پرامن زندگی گزرنے کے خواہشمند ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے عوام پاک فوج ایف سی کا ساتھ دیں اس منصوبے کی کامیابی سے علاقائی مسائل کا خاتمہ ممکن ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی و خوشحالی کا نیا باب روشن ہوگا سابقہ دہشت زدہ ماحول میں سوئی ڈیرہ بگٹی آنے پر لوگ خوف زدہ تھے اب ایسا ممکن نہیں پاک فوج ایف سی کی کامیاب حکمت عملی سے خوفزدہ ماحول کا خاتمہ ممکن ہوا انہوں نے کہا کہ عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے پینے کے صاف پانی تعلیم صحت کی سہولت اسکولوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ترقیاتی کاموں سے جہاں علاقے میں خوشحالی کا باب روشن ہوگا وہیں عوام کا معیار زندگی بھی بہتر ہوگا سوئی ڈیرہ بگٹی میں اب 350افراد پہاڑوں سے اتر کر پرامن زندگی بسر کررہے ہیں جن افراد نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں ہم ان پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ تعلیم وتربیت کی فراہمی سمیت بچوں کو روزگا ر اور ان کی گھر کی سہولت فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ محنت مزدوری کرکے باعزت زندگی بسر کرسکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے جس کو محفوظ بنانے کیلئے محب وطن شہری اپنا کردار ادا کریں محدود وسائل میں رہ کر عوام کی حفاظت کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے صوبے میں بلوچ پشتون تعصب ختم کرکے نفرتوں کی دیوار کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ متحد و منظم ہوکر ملک و قوم کی ترقی خوشحالی کیلئے نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا پاک فوج ایف سی عوام کی ہے ہم خوشحالی امن اور ترقی چاہتے ہیں ۔