|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں پٹ فیڈر کینال توسیعی منصوبہ سمیت دیگر نہری نظام میں بے لگام کرپشن منظر عام پر آتے ہی کئی سالوں سے محکمہ ایری گیشن نصیرآباد میں تعنیات آفیسروں اکاؤنٹ آفیسروں سمیت اکاؤئنٹ سے وابستہ اہلکاروں نے تبادلہ کیلئے سیاسی اثررسوخ شروع کردیا ہے کرپشن سے بچنے کیلئے پیروں مرشدوں اور مزاروں میں کالے بکروں کی قربانیاں دینے شروع کردی نصیرآباد میں پہلی پوسٹ کے دوران ایک کپڑے کا جوڑا اور ویگن پر سوار ہو کر پہنچنے والے آفیسران چند سالوں میں ارب پتی بن گئے کراچی لاہور اسلام آباد میں قیمتی بنگلے قیمتی گاڑیوں کے مالک بن گئے اکاؤنٹ آفیسر بھی دوڑ سے پیچھے نہ رہے سکے تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آبپاشی رکن صوبائی اسمبلی محرمہ یاسمین لہڑی اور وزیراعلی بلوچستان کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے سیکریڑی ایری گیشن محمد سلیم اعوان کی موجود میں پریس کانفرنس کے دوران نصیرآباد بلوچستان نصیرآباد کے سب سے بڑے نہری پٹ فیڈر کینال توسیعی منصوبہ سمیت دیگر نہری نظام میں بے لگام کرپشن منظر پر لائی گئی پانچ ارب 55کروڑ کے منصوبے میں تیس فیصد کام ہونے کی تصدیق کی گئی جس کے بعد کئی سالوں سے محکمہ ایری گیشن نصیرآباد میں تعنیات آفیسروں اکاؤنٹ آفیسروں سمیت اکاؤئنٹ سے وابستہ اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی ہے گرفتاریوں سے بچنے کیلئے سیاسی اثررسوخ کرکے تبادلوں کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے اور معتبر ذرائع کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتاریوں سے بچنے کیلئے پیروں مرشدوں اور مزاروں میں کالے بکروں کی قربانیاں دینے شروع کردی گئی ہے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نصیرآباد میں پہلی پوسٹ کے دوران آفیسران تھیلی میں ایک کپڑوں ایک جوتا جوڑے کے ساتھ جائے تعنیاتی ویگن پر سوار ہو کر پہنچنے والے آفیسران چند سالوں میں ارب پتی بن گئے ہیں جن کے کراچی لاہور اسلام آبا د کوئٹہ اور بیرون ملک میں قیمتی بنگلے قیمتی گاڑیوں کے مالک بن گئے ہیں کرپشن کی بہتی گنگا میں اکاؤنٹ آفیسر بھی دوڑ سے پیچھے نہ رہے سکے ۔