|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2017

کوئٹہ+اندرون بلوچستان: پیرا میڈیکس کے مطالبات کے حق میں اندرون بلوچستان مظاہرہ ،17نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے لانگ مارچ کیاجائیگا، اندرون بلوچستان ، مستونگ ، منگچر، قلات، دالبندین، خاران، ڈیرہ اللہ یار، سبی اور ڈھاڈر سمیت مختلف علاقوں سے قافلے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگئے، مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیاگیا ، تفصیلات کے مطابق صوبائی قیادت کی کال پر پیرا میڈیکل مستونگ کی طرف سے سترہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی عدم منظوری کیخلاف ایک احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ، مذکورہ ریلی سول ہسپتال سے شروع ہو کر بازار کے مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا ساراوان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کی ، شرکاء نے اپنے مطالبات اور لانگ مارچ کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر ہیلتھ پروفیشنل اور رزق الاؤنس کی منظوری پیرا میڈیکس کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات درج تھے جبکہ شرکاء صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر صحت ودیگر اعلیٰ حکام کیخلاف سخت نعرہ بازی کر رہے تھے، احتجاجی مظاہرے سے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر سعید احمد سمالانی بی این پی کے مرکزی رہنماء چیئرمین منظور بلوچ جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سعید الرحمن فاروقی ، نیشنل پارٹی حئی کے مرکزی رہنماء میر سکندر ملازئی ، عبدالسلام زہری، حافظ عبدالقادر قریشی ،حاجی افتخار آبیزئی نے خطاب ، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن قلات کے صدر حفیظ الرحمان شاہ جنرل سیکرٹری عبدالوحید محمدشہی ڈاکٹرشاجہان محمدشہی اوردیگر نے لانگ مارچ کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈیکل کی آسامیوں کو اپ گریڈ کیا جائے سروس اسڑیکچر 100%کیا جائے ہیلتھ پروفیشنل،رسک الاوٗنس دیا جائے اور پیر میڈیکل کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے اور ہماری دیگر تمام جائز اور بنیادی مطالبات منظور کیا جائے ورنہ ہم احتجاج سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے ۔ڈاکٹرز،نرسزاور فارمااسسٹس کے تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا ہے لیکن صرف پیرمیڈیکل اسٹاف کو نظر انداز کیا گیا ہے جو کہ ہم کسی صورت نہیں ہونے دینگے تمام کارکنان اورعہدیداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اتحاد واتفاق سے اپنے احتجاج میں تیزی لائیں ،او پی ڈی اور پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کرکے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کیا جائے گا ،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن اپنے 17نکاتی مطالبات کے حق میں گزشتہ روز قلات میں تربت، پنجگور، خضدار ،آواران ودیگر اضلاع سے بڑی تعداد میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے کارکنان وعہدیداران قلات پہنچ گئے، بعد ازاں ایک قافلے کی صورت میں صوبائی چیف آرگنائزر وحید بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ روانہ ہوئے، اس موقع پر وحید بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں لانگ مارچ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اب ہم کسی بھی صورت اپنی جائز مطالبات سے دستبردار نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھی اپنی کشتیاں جلا کر آئے ہیں، مطالبات کے منظور ہونے تک گھروں کو واپسی نا ممکن ہے،پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن چاغی کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ پولیو مہم کا بائیکاٹ قافلے کی صورت میں کوئٹہ روانگی اس موقع پر مظاہرین سے جی ٹی اے بی ایپکا سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداروں کی اظہار یکجہتی کی جبکہ مظاہرین سے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ضلعی صدر عبدالسلام گورگیج جنرل سیکرٹری میر قائم خان بڑیچ، امان اللہ قادری، ایپکا کے صوبائی نائب صدر اسد اللہ غالب، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد آصف قمبرزئی ، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی نائب صدر حاجی عبدالطیف عادل اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین عرصہ دراز سے اپنے حقوق کے پر امن احتجاج کر ر رہے ہیں مگر صوبائی حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی ، مقررین نے کہا کہ حکمران اپنی شاہ خرچیوں پر کروڑوں خرچ کرتے ہیں مگر ملازمین کو جائز حقوق نہیں دیتے ، ہر وقت ٹال مٹول سے کام لیاجارہا ہے، جس کی وجہ سے ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، خاران اور واشک کے رہنماء صوبائی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے احتجاجی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے صدر شکر خان ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی زمرد علی درکزئی ، ضلع واشک کے صدر خلیل احمد کی قیادت میں خاران سے روانہ ہوگئے ،اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پیرا میڈیکل اسٹاف کے مطالبات پر فوری عملدرآمد کر کے ملازمین کو مشکلات سے نجات دلائیں ، انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکس ملازمین گزشتہ کئی عرصوں سے محرومی کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکس اپنے مطالبات کے حق میں کئی مہینوں سے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن تاحال مطالبات پرعملدرآمد نہ کرنا انتہائی نا انصافی ہے ،پیرا میڈ یکل اسٹا ف کے چا ر ٹر آ ف ڈیما نڈ پر عملد ر آ مد نہ ہو نے کیخلا ف پیرا میڈ یکس کی جا نب سے صو بے بھر میں احتجا ج کے با عث تین روزہ انسداد پو لیو مہم متا ثر ہو گئی ہے جس سے 5سا ل سے کم عمر کے لا کھو ں بچے پو لیو کے قطرے پلا نے سے محروم ہیں پیرا میڈ یکس کے احتجا ج کے با عث محکمہ صحت کی جا نب سے کمیو نٹی ہیلتھ کے رضا کارو ں کی مدد سے پو لیو مہم چلا نے کا فیصلہ کیا گیا تھا تا کہ مہم کو کا میا بی سے ہمکنا ر کیا جا سکے مگر پیرا میڈ یکس کے احتجا ج سے محکمہ صحت کا یہ فا ر مو لہ بھی نا کا م ہو گیا ہے جس سے نصیر آ باد اور جعفرآباد میں 17اپر یل سے شروع ہو نے وا لی مہم متا ثر ہو گئی ضلع جعفرآ باد میں ڈیڑ ھ لا کھ سے زائد بچو ں کو پو لیو کے قطر ے پلا ئے جا تے ہیں تا ہم اس مر تبہ پو لیو مہم متا ثر ہو نے سے بڑ ی تعداد میں بچو ں کے اپا ہنج ہو نے کا خد شہ ہے،پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا سینکڑوں پیرا میڈیکس پر مشتمل قافلہ سبی سے کوئٹہ کے لیے روانہ،شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ پیرا میڈیکس کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکی،سبی سے کوئٹہ 160کلو میٹر کا طویل فاصلہ چار دنوں میں پیدل طے کیا جائے گا،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال سمیت سیاسی جماعتوں ،مزدور یونین کے رہنماؤں نے کوئٹہ روانہ کیا،قومی شاہراہ پر ایف سی نے قافلے کے شرکاء کو کھانا اور ٹھنڈا پانی پہنچایا،17نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر ہر صورت عمل درآمد کراکر ہی دم لیں گے صوبائی چیئرمین منصب علی سومرو، تفصیلات کے مطابق 17نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سبی نصیرآباد ڈویژن کے سینکڑوں پیرا میڈیکس لانگ مارچ کے قافلہ میں سبی سے کوئٹہ صوبائی چیئرمین منصب علی سومرو کی قیادت میں روانہ ہو گیا ،قافلے کے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال سمیت سیاسی جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری ملک سلطان دہپال،میر غلام رسول مگسی،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عطااللہ بنگلزئی ،پی ٹی آئی کے رہنماء سید الطاف شاہ،اللہ بخش ہاڑہ،ایگریکلچرل ایمپلائز یونین کے صدرانور دہپال سمیت درجنوں رہنماؤن نے قومی شاہراہ پر قافلے کو کوئٹہ کے لیے روانہ کیا اور اظہار یکجہتی کی،جبکہ کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ کی خصوصی ہدایت پر ایف سی کے جوانوں نے شدید گرمی میں قافلے کے شرکاء تک کھانا اور پینے کے ٹھنڈئے مشروباتے بھی پہنچائے،ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر غلام مرتضی شاہ دوپاسی نے ضلع کچھی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلاکر کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ تین روزہ پولیو مہم میں ضلع بھر کے 65000سے زائدبچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے جس کیلئے پولیو ٹیمیں اپنی احداف پر کامیابی سے کام شروع کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی پولیو مہم سے بائیکاٹ کی سبب ضلع کے چند یونین کونسلز میں مہم کو جاری رکھنے کیلئے مشکلات درپیش آرہی تھیں مگر ان یوسیز میں فوری طور پر پیرا میڈیکس کی جگہ تربیت یافتہ اور ٹرینڈ عملہ بھجوایا گیا ہے جہاں اب کسی بھی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ سمجھ کر انجام دی جائے تاکہ اس دوران کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلانے سے نہ رہ جائیں پولیو کے خلاف جنگ میں ہر مکتبہ فکر بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔