|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ میں محکمہ جیل میں تقرر ناموں کی منسوخی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی میں آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ نے اپنے بیانات عدالت میں جمع کرادئیے تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ نے کی ،سماعت میں آئی جی جیل خانہ جات مسز ممتاز بلوچ اور جیل سپرنٹنڈنٹ آصف بٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سیکرٹری داخلہ کی عدم حاضری پر ناراضگی اور برہمی کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہوم سیکرٹری کا جواب کہاں ہے،، ہوم سیکرٹری کا بیان عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ وزیر داخلہ کی جانب سے جیل خانہ جات کی تقرریوں کو پہلے منسوخ اور ہولڈ کیا گیا،یہ بتائیں کہ کس قانون کے تحت یہ سب کچھ کیا گیا؟سیکرٹری داخلہ کو اس تمام صورتحال کا جواب داخل کرنا ہوگا، اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سیاستدان کچھ عرصے کے لئے سیٹوں پر ہوتے ہیں بعد میں کوئی اور آجائیگا، ،آپ سیاستدانوں سے اتنا کیوں ڈرتے ہیں؟ کیوں انہیں خدا سمجھتے ہیں، سماعت میں آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ نے اپنے بیانات عدالت میں جمع کروائے بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔