مستونگ: آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف کے لونگ مارچ نے شدت اختیار کی جنوبی اضلاع گوادر پنجگور،تربت خضدار لسبیلہ قلات سوراب خالق آباد دالبندین خاران واشک نوشکی کے پیرامیڈیکس کے قافلے مستونگ پہنچ گئے پیرا میڈیکل اسٹاف بی این پی ایپکا جے یو آئی نیشنل پارٹی(حئی)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن اور دیگر ٹریڈ یونینوں کے سینکڑوں کارکنوں و رہنماؤں نے جنوبی اضلاع سے آنے والے پیرامیڈیکل اسٹاف کے لانگ مارچ کرنے والوں کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ڈی سی ہاؤس کے قریب پرتپاک استقبال کیا اور جلوس و ریلی کی شکل میں شہر میں گشت کرتے ہوئے ڈسترکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ میں جلسہ کی شکل اختیار کی جبکہ مرکزی قائدین نے بھی لانگ مارچ کرنے والوں کا استقبال کیا جبکہ مرکزی قائدین نے بھی لانگ مارچ کرنے والوں کا استقبال کیا مظاہرین نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ صوبائی حکومت محکمہ صحت اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نعرے درج تھے جلسہ عام سے آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عبدالصمد رئیسانی ضلع کوئٹہ کے صدر کے صدر حاجی محمد خان خلجی چیئرمین گوادر قادر بلوچ سابقہ صدر کیچ(تربت) باقی بلوچ ضلع پنجگور کے صدر عارف بلوچ لسبیلہ کے صدر محمد خان شیخ خضدار کے جنرل سیکرٹری اسماعیل زہری بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ نیشنل پارٹی(حئی)کے مرکزی رہنما میر سکندر خان ملازئی ایپکا کے صوبائی نائب صدر حاجی علی اصغر بنگلزئی جی ٹیاے کے صدر حاجی عبداللہ سارنگزئی جے یو آئی کے رہنما حافظ سعید احمد فاروقی مستونگ کے ضلعی صدر سعید احمد سمالانی سلام زہری افتخار آبی زئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جان بوجھ کر پیرامیڈیکس کو سڑکوں پر نکلنے طویل لانگ مارچ پر مجبور کیاہے انہوں نے کہاکہ یہ ایک المیہ ہے چیف سیکرٹری اور تمام سیکرٹریز کیلئے بلاتاخیر بلا ضرورت ڈیڑھ لاکھ سے ڈھائی لاکھ تک الاؤنس کا نوٹیفکیشن ایک دن میں ہی کرتے ہیں مگر پیرامیڈیکس کے جائز مطالبات کو گزشتہ چار سالوں سے پس پشت ڈال کر اسٹیبشلمنٹ جان بوجھ کر اوڑے اٹکائے جا رہے ہیں