پسنی : پسنی شدید سمندری کٹاؤ کی زد میں آگیا ،بی سی ڈی اے کی جانب سے تعمیر کی گئی حفاظتی بند کا ایک حصہ سمندر برد ،علاقہ مکین پریشانی کا شکار ہوگئے حکومت ہمیں رہائش کے لیئے اراضی فراہم کرے تفصیلات کے مطابق پسنی کا شمالی حصہ ان دنوں شدید سمندری کٹاؤ کی زد میں آچکا ہے جوں جوں موسم گرما قریب آرہا ہے سمندری کٹاؤ کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے سمندر کی برزبالا لہریں شہری آبادی کی جانب بڑ ھ رہی ہیں جس کی وجہ سے قریب وجوارمیں رہائش پذیر لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے واضح رہے کہ بی سی ڈی اے کی جانب سے تعمیر کی گئی حفاظتی بند کا ایک حصہ بھی سمندر برد ہوچکا ہے سمندر ی کٹاؤ کے متاثرین نے بتایا کہ سمندری کٹاؤ کی وجہ سے انکی زندگی اجیرن ہوچکی ہے متعددچاردیواریاں سمیت رہائشی مکانات بھی سمندر برد ہوچکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے انہیں کوئی مددفراہم نہیں کی جارہی جس سے انکی پریشانیوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر گوادرسمندری کٹاؤ سے متاثر ہونے والے لوگوں کو موضع زرین میں اراضی فراہم کرے تاکہ وہ وہاں اپنی رہائش کے لیئے کچھ بندوبست کرسکیں ۔