ڈیرہ مراد جمالی : سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پانا ما لیکس فیصلہ عدالت نے کیا ہے سب کو تسلیم کرنا چاہیے اگر کوئی فصیلہ تسلیم نہیں کرتے ہیں تو وہ بھی کرپشن میں برابر کے شریک ہیں کسی نے پانا مالیکس یا جھنڈا لگایا تو کسی سرے محل کا جھنڈا لگا یا لیکن جے یو آئی کی قیادت کے ہاتھ کرپشن سے صاف ہیں ان کا احستاب کرنے والا کوئی نہیں ہے قومی خزانہ خالی ہے اقتدار میں رہنے والوں کی جیبیں بھری پڑی ہیں بلوچستان میں میگا کرپشن کے فروغ میں ملوث آفسیران کے خلاف بلوچستان حکومت کرپشن کرنے والے آفیسروں کی تعنیاتی اور پٹ فیڈر کینال توسعی منصوبے میں اربوں کی کرپشن پر سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں بلوچستان حکومت ترقی کے بڑے دعوی کرتی ہے مگر زمینی حقائق اس کے بر عکس ہیں ان خیالات کا اظہار مگسی شاخ میں جے یو آئی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبداللہ جتک کے بھائی کے انتقال پر ان سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد جنرل سیکریڑی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ میر نظام الدین لہڑی جے ٹی آئی بلوچستان کے جنرل سیکریڑی عبدالقیوم رند تمبو کے امیر ڈاکڑ عبدالوہاب رند بھی موجود تھے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ نصیرآباد میں ترقی کے نام پر کروڑوں روپے ملنے کے باوجود نصیرآباد ترقی وخوشحالی کا یہ عالم ہے دس منٹ کا سفر دو گھنٹوں میں طے کر رہے ہیں آئندہ انتخابات میں جے یو آئی بلوچستان میں کلین سوپ کرکے حکومت بنائے گی مجبور بلوچ اور پشتون قوم پرست پارٹیوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ ہو سکتا ہے سوائے پی ٹی آئی سے کیونکہ پی ٹی آئی سے ہمارے نظریاتی اختطافات ہیں دوسرے پارٹیاں تو دور دور تک دیکھائی نہیں دیتے اور کہاکہ اس مرتبہ نصیرآباد ڈویژن میں جے یو آئی کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ پسے ہوئے عوام اوچ پاور پلانٹ پلانٹ سے بجلی کی عدم فراہمی سمیت دیگر بینادی سولہات سے بھی محروم ہیں مفاد پرستوں کے خلاف جے یو آئی نے طے کر لیا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں عوام مخلص پارٹیوں کا ساتھ دے گی انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہے نصیرآباد کے 78بند تعلیمی ادارے محکمہ ایجوکیشن کو ناک چھڑارہے۔