کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یاد محمد رند نے کہا ہے کہ کوئی بھی کھوکھلی تفتیش ناقابلِ قبول ہو گی ایف آئی اے وفاقی وزیر داخلہ کے ماتحت جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک شریف فیملی کے تعلق داران ہیں نواز شریف فوری استعفیٰ دے دیں ورنہ سڑکوں پر نکلیں گے کوئٹہ سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کے جلسے نواز شریف کے خلاف عوامی جذبات کے عکاس ثابت ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ نصیر آباد وجعفرآباد کے دوران مختلف وفود سے بات چیت اور پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نیکہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر م?ں پی ٹی آئی کی مقامی تنظیموں کی ذمہ داریاں کء گنا بڑھ گئی ہیں اس لئے تبدیلی کے خواہاں ہر فرد کی کوشش ہونی چاہئے کہ کرپٹ نظام کے خاتمے اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنا کردار ادا کریں سردار رند نے کہا کہ بلا شبہ بلوچستان کے سیاسی تناطر میں نصیر آباد ڈویڑن غیرمعمولی اہمیت کا حامل زون ہے اس لئے ملک میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے نمایاں اثرات یہاں بھی محسوس کئے جا سکتے ہیں ہر فرد سیاسی شعور کا حامل ہے پی ٹی آئی نے کرپشن کے خلاف عوام میں شعور بیدار کر کے ثابت کیا ہے کہ ہر سطح پر موئثر جوابدہی کا عمل شفافیت کا بنیادی جزو ہے اور ایک عام فرد سے لیکر ملک کے وزیراعظم تک اس سے مبرا نہیں سردار رند نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہی تھالی کے بینگن ہیں دادو میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کی پاداش میں رند ہاوس جھانگارا کے مینجر اور رند اقوام کے افراد پر بے بنیادایف آئی آر درج کی گئی اور پولیس نے گھروں پر دھاوا بول دیا جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں سردار رند نے کہا کہ پانامہ کیس میں سینئر ججز نے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے اور اب ان کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا اس کے باوجود وہ اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں اس لئے پی ٹی آئی نے نااہل وزیراعظم کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے سردار یار محمد رند نے پی ٹی آئی کے مقامی عہدے داروں کو جلد از جلد کابینہ مکمل کرکے ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اس سے قبل سردار یاد محمد رند نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر میر غازی خان پندرانی کے ظہرانے میں شرکت کی اور علاقائی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا سردار یاد محمد رند نے علی آباد میں سابق رکن اسمبلی میر حیدر خان جمالی گوٹھ حاجی مٹھل خان عمرانی میں حاجی مٹھل عمرانی کے بھائی سلطان عمرانی اورگوٹھ پندرانی میں میر محمد یعقوب پندرانی کے انتقا ل پر تعزیت کی سردار یاد محمد رند کے ہمراہ سابق کمشنر میر نصراللہ رند میر عبدالرحیم رند میر امان اللہ رند میر صوبہ خان رند محمد خان رند وڈیرہ عرض محمد عمرانی ٹکری ولی محمد رند محمد عارف رند پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری پبلک افیئرز بابر یوسفزئی صوبائی سیکرٹری سوشل میڈیا شایان منظور اور عمران بشیر رند بھی تھے سردار رند اور ان کے رفقاء4 کے اعزاز میں میر صوبہ خان رند نے عشائیہ دیا ۔