ڈیرہ اللہ یار: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کیلئے اب ملک بھر میں تحریک چلائے گئے ،نواز شریف کا چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے،نوازشریف چور ،،شور مچارہا ہے ،وہ چاہتاہے کہ رش میں سے نکل جائے مگر اسے بھاگنے نہیں دیا جائے گا ، مستقبل کے چیف جسٹس بننے والے دو جج صاحبان نے نواز شریف کو چور قرار دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے میر حسن کھوسہ میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین خان کھوسہ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے کے بعد میڈیا کے نمائند ؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پرسابق نگراں وزیر اعظم میر ہزار خا ن کھوسہ ،سابق صوبائی وزیر میر فائق علی خان جمالی ، میر سلیم خان کھوسہ ، میر عبدالغفور خان لہڑی ،میر منظور خان کھوسہ ، میر بہرام خان بلیدی ،سید مہتاب علی شاہ ، میر اسفند یار خا ن جمالی ،میر آفتاب علی کھوسہ ،میر احمد نواز کھوسہ ،میر سرفراز خان کھوسہ ، اللہ داد دشتی ،حسن بخش پتافی ،نصیر اللہ رند سمیت دیگر قبائلی شخصیات نے شرکت کی ۔سردار یارمحمد رند نے کہا کہ جے آئی ٹی قابل قبول نہیں کیونکہ جب سپریم کورٹ فیصلہ نہیں دے سکتی تو ایک اٹھار ہ گریڈ کا آفیسر وزیر اعظم کے خلاف کیسے فیصلہ دے سکتا ہے پاکستان کے 2کروڑ عوام فیصلے سے مایوس ہوچکے ہیں چو ر شور مچا رہا ہے اور اس شور کا فائدہ اٹھا کر بیچ میں سے نکلنا چاہتا ہے مگر اسے کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے میاں صاحب کا حقیقی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے مٹھائیاں اور دعوتیں کھلانے سے باشعور عوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ دو ججز نے نواز شریف کو مجرم قرار دیا ہے تین نے جے آئی ٹی کا کہا جے آئی ٹی قاتلوں ، لٹیروں کے لئے بنائی جاتی ہے ، چور شور مچا رہے کہ وہ اس رش میں میں بیچ سے نکل جائے مگر اسے بھاگنے نہیں دیا جائے گاجے آئی ٹی قابل قبول نہیں ہے جس طرح اسحٰق ڈار اور مریم نواز شریف صاحبہ کو کلین چٹ مل چکی ہے ۔انھوں نے کہاکہ جب ہم نے چار حلقوں میں دھاندلی کی نشاندہی کی تھی اور کہاتھاکہ 2013کے الیکشن دھاندلی یافتہ تھے ۔ اب 2018کے الیکشن ہم نہ ریگ ہونے دیں گے اور نہ مینج ہونے دیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ میاں صاحب کو اب پتا ہونا چاہیے کہ ان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے آپ کے مٹھائیاں اور کھانے کھلانے سے ملک کے باشعور عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ہیں انھوں نے کہاکہ عمران خان عنقریب بلوچستان کا دورہ کرکے کوئٹہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے عمران خان کے کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ ہماری جنگ عوام اور ملک کے حقوق کی جنگ ہے ہم ہراس کرپٹ سیاستدان کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔انھوں نے کہاکہ نصیرآباد ڈویژن میرا دوسرا گھر ہے یہاں رہنے والے قبائل کے ساتھ میرے تعلقات رشتہ داریاں ہیں اور نصیرآباد ڈویژن میں جو عوامی خدمت سے سرشار حقیقی عوامی نمائندے ہیں ان کا اتحاد جلد ہی بنتا ہوا آپ کو نظر آئے گا اور عوام کو جلد اچھی خوشخبری ملے گی انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ صوبے میں صرف کرپشن کرپشن اور کرپشن ہے یہاں کی حکومت کو عوام ، صوبے اور ملک سے کوئی غرض نہیں ہے غرض ہے تو صرف اتنی کہ کہاں سب سے زیادہ کمیشن ملے گی ۔ کچھی کینال تو درکنا ر پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال تباہ حال ہیں جو نصیرآباد ڈویژن کی معیشت کی لائف لائن سمجھی جاتی ہے مگر کوئی توجہ نہیں دے رہاہے فنڈز کی بندربانٹ جاری ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہمار اتحاد صرف انہی سیاسی جماعتوں سے ہوگا جو عوام ، صوبے اور پاکستان اور غریبوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں ہمار ا کسی بھی ایسی جماعت سے ہرگز اتحاد نہیں ہوگا جو انتہاپسند سوچ رکھتے ہوں ہم لبرل لوگ ہیں اور جمہوری سوچ رکھنے والی پارٹیوں سے ہی ہمارا اتحاد ہوگامردم شماری میں اگر افغان مہاجرین کو بھی شامل کیا گیا تو ہم کسی صورت اسے قبول نہیں کریں گے ۔