کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور پریس سیکرٹری سردار سر بلند خان جو گیزئی ، سابق رکن صوبائی اسمبلی جعفر جارج کی قیادت میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز پلے کارڈز اور پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بر سر اقتدار آنے سے قبل ملک بھر سے بجلی کے بحران کو ختم کرکے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بلند وبانگ دعوے کئے تھے جس کی وجہ سے عوام نے انہیں منتخب کیا لیکن موجودہ حکمران اپنے بلند وبانگ دعوؤں کے باوجود بجلی کی کمی کو دور کر کے عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی اور غم وغصہ پایا جا تا ہے کیونکہ حکمران عوام کے مسائل کو حل کر نے کی بجائے کرپشن میں مصروف عمل ہے جس طرح پاناما کیس کا فیصلہ ان کے خلاف آیا ہے اور وہ مٹھائیاں تقسیم کرنے میں مصروف ہیں حالانکہ وزیراعظم کو اخلاقی جرات کامظاہر ہ کر تے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہو کر اپنے احتساب کرانا چا ہئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بر سر اقتدار آنے کے لئے لو گوں کو بجلی کی فراہمی کے لئے سنہرے خواب دکھائے تھے اور جھوٹے وعدے کئے تھے جو آج بھی جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں کیونکہ حکمران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا نے میں ناکام رہے ہیں مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے مقررین نے کہا کہ اگر حکومت اور کیسکو حکام نے صوبے میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سلسلے کو ختم نہ کیا تو پاکستان پیپلز پارٹی اپنے احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دے گی جس میں قومی شاہراہوں کو بلاک کر کے شدید احتجاج کرینگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام اور حکومت پر عائد ہو گی مظاہرین کے شرکاء نے بجلی اور گو نواز گو کی شدید نعرہ بازی کی اور پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔