کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف نے 19 مئی کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نواز شریف کی نااہلی اور کرپشن کیخلاف جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ۔ صوبے بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے لاکھوں حمایتی جلسے میں شرکت کریں گے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والی اعلی سطحی پارٹی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی مطابق کوئٹہ سمیت ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں نواز شریف کی نااہلی اور کرپشن کے خلاف ملک گیر جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جس کی روشنی میں پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے 19 مئی کو کوئٹہ میں بہت بڑے عوامی جلسے کا اعلان کردیا ھے اس ضمن میں پارٹی کی مرکزی قیادت کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ھے پانچ سال بعد بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اس جلسے میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم حسین وردگ کے مطابق اس بہت بڑے عوامی جلسے کے انتظامات اور ذمہ داریوں کے تعین سے متعلق سردار یار محمد رند کی زیر صدارت بہت جلد مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں سوموار کو مردان میں آصف زرداری کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی پر مبنی تقریر کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں کرپشن کی نئی داستانیں رقم کرنے والے زرداری آج خود کو فرشتہ صفت ثابت کرکے اگلی باری لینے کے چکروں میں ہیں عمران خان پر تنقید کرنے سے قبل موصوف کراچی کے سینما میں ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے سے لیکر کھربوں روپے کے اثاثے بنانے کا حساب کتاب دیں اور اپنی اصل شناخت کے ساتھ ساتھ ماضی اور موجودہ مالی حیثیت سے قوم کو آگاہ کریں عمران خان کو نہ صرف پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے بلکہ پوری دنیا میں ان کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں خان صاحب غیر معمولی مقبولیت کے حامل ہیں ۔ آصف زرداری بھٹو سے رشتہ جوڑے بغیر اپنی ذاتی شناخت اور ماضی سے قوم کو آگاہ کریں بیان میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کرپشن میں برابر کی شریک ہیں اور پاکستان تحریک انصاف بلا امتیاز کرپٹ عناصر کے خلاف عوامی حقوق کے تحفظ اور شعوری آگاہی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گی۔