کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ 2018 کے انتخابات قریب آتے ہی پشتون بلوچ اتحاد کے نام پر حکومت بنا نے والے اتحادی جماعتیں اب بکھرنے لگی ہے فنڈز کے معاملے پر مشیر خزانہ کا استعفیٰ دینا حکومت کی نا اہلی ہے عوام حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں پر پہلے ہی سوالیہ نشان اٹھا چکے ہیں آئندہ انتخابات میں قوم پرستوں کے جنازے نکل جائینگے صوبے کے ترقیاتی فنڈز کو قوم پرست جماعتیں اپنی ذاتی جائیداد سمجھ کر خرد برد کی نظر کر رہی ہے اس کا جواب دینا ہو گا اور اپوزیشن اس پر کبھی بھی خاموش نہیں رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی دعویٰ کیا تھا کہ یہ قوم پرست کبھی بھی صوبے اور عوام کی خدمت نہیں کرینگے اور یہ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے اکٹھے ہو چکے ہیں اور جیسے جیسے ہی انتخابات قریب آرہے ہیں حکومت میں شامل قوم پرستوں کی اتحاد بکھرتے جا رہے ہیں اور انتخابات ہارنے کے بعد یا تو الزام لگائیں گے یا پھر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے امریکا اور کابل جائینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ چار سالوں کے دوران حکومت میں شامل اتحادیوں نے جس طرح عوام کے ساتھ مذاق وہ سمجھ سے بالاتر ہے اور عوام کو دھوکہ دے کر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی جماعت ہے جو صوبے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں لیکن جس طرح عوام کو دھوکہ میں رکھا گیا اس کا اندازہ سب کو معلوم ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ نے محکمہ پی اینڈ ڈی کے وزیر کے خلاف جو انکشافات کئے وہ حقائق پر مبنی ہے اورحقیقی معنوں میں محکمہ پی اینڈ ڈی کے وزیر نے جس طرح چار سالوں کے دوران فنڈز کا ضیاع کیا وہ سب کوپتہ ہے اور ہرسال اربوں روپے لیپس ہو تے ہیں ۔