کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست عبدالقیوم سومرو ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہا کہ پاناما کیس کے بعد میاں برادران کا حکومت کر نا ان کی ناکامی ہے سی پیک کا منصوبہ (ن) لیگ کا نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے دور کا منصوبہ تھا میاں برادران اپنی ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے آج ہم خطے میں تنہا ہے ماضی میں بھی ملک کو بچانے کے لئے پیپلز پارٹی کی قیادت نے کردار ادا کیا تھا اور آج بھی باقی ماندہ پاکستان کو بچانے کے لئے پیپلز پارٹی ہی بچائیں گے پیپلز پارٹی بلوچ پشتون بیلٹ پر یقین نہیں رکھتے بلکہ بلوچستان دونوں اقوام کا مشترکہ گھر ہے پشتونخوامیپ اور بی این پی مینگل نے بلوچستان کو بلوچ پشتون بیلٹ میں تقسیم کیا ہے ماضی میں کچھ لو گوں نے پیپلز پارٹی کو ختم کر نے کی کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی ختم نہ ہوئی وہ خود ختم ہو گئے 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ایک بہت بڑی قوت بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے ہاسٹل میں سیاسی وقبائلی رہنماء ڈاکٹر گوہر اعجاز کی جانب سے ٹی پارٹی سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر گوہر اعجاز کاکڑاور ناصر آغا نے بھی خطاب کیا پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ مرحوم سرور خان کاکڑ کے خدمات بلوچستان میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ڈاکٹر گوہر اعجاز اور ان کی ساتھیوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پشتون علاقوں میں پیپلز پارٹی مزید فعال ہو گی انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کی سیاست پاناما کیس کے بعد دفن ہو چکی ہے آئندہ انتخابات میں عوام ان کو مسترد کرینگے میاں برادران نے ہمیشہ سیاست پیسوں کے بل بوتے پر کئے ہیں اور جعلی خان بھی ان کے نقش قدم پر چل کر پیسوں کے بل بوتے پر لو گوں کو خرید تے ہیں مگر اب کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں دینگے ماضی میں بھی ملک کو بچا نے کے لئے پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں کردار ادا کیا اور اب باقی ماندہ پاکستان کو بچانے کے لئے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ پشتونخوا ، بلوچستان اور سندھ کے عوام نے ملک کی حفاظت کے لئے بہت قربانیاں دی لیکن پنجاب نے قربانیاں نہیں دی البتہ مراعات زیادہ لئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری 2018 کے انتخابات کے بعد حکومت کے علاوہ پانی دینے کا وعدہ بھی کرینگے سی پیک ن لیگ کا نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے دور کا منصوبہ تھا آج یہ لوگ اس منصوبے کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر نے کی بھر پو ر کو شش کر رہے ہیں گوادر گیم چینجر منصوبہ ہے اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپناکردارادا کرنا ہو گا اس منصوبے پر ن لیگ کی سیاست کو مسترد کر تے ہیں اور تینوں صوبوں کو نظرانداز کر کے صرف پنجاب کو اس منصوبے میں نوازنے کی بھر پور کو شش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے دورحکومت میں تمام تر اختیارات وفاق سے لے کر صوبوں کے حوالے کر دیا پشتونوں کو شناخت دی اور بلوچستان کو زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے دیئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد کوئٹہ میں آصف علی زرداری جلسے سے خطاب کرینگے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا کہ ہمارے رابطے کی فقدان اور اس وقت کی پارٹی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ڈاکٹر گوہر اعجاز اور ان کے ساتھی ہم سے دو چلے گئے تھے اب دوبارہ پیپلز پارٹی میں ان کو خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے مسائل حل کرنے والی جماعت ان کے مسائل حل نہ کر سکے پیپلز پارٹی ہی ان کے مسائل حل کرینگے بلوچستان میں تمام قبائل آباد ہے اور ایک دوسری کی عزت جانتے ہیں پیپلز پارٹی پشتون وبلوچ بیلٹ پر یقین نہیں رکھتے بلکہ یہ سارا صوبہ ہم سب کا ہے اگر یقین رکھتے ہیں تو پشتون میپ اور بی این پی مینگل اس بیلٹ پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ وہ کبھی بھی دونوں اقوام کو ایک ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے انہوں نے کہا کہ مرحوم سرور خان کاکڑ کا صوبے میں بہت بڑانام اور ان کے خدمات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا وہ صرف پشتونوں میں نہیں بلکہ بلوچوں میں بہت قابل احترام تھا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ضیاء الحق کے دور کے کچھ ایسے لوگ ہے کہ وہ کبھی بھی پیپلز پارٹی کو فعال نہیں دیکھنا چا ہتے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ پشتونوں علاقوں میں بھی پیپلز پارٹی ایک بہت بڑی قوت بن کر ابھرے گی انہوں نے کہا کہ آج حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے صوبے کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا تعلیم ، صحت سمیت تمام شعبوں کو تباہ کر دیا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر گوہر اعجازکاکڑاور ناصر آغا نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کا بلوچستان سے جنازے نکال دیں گے آصف علی زرداری نے پشتونوں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کر نے کی یقین دہانی کرائی۔