کوئٹہ: کوئٹہ میں ڈبل سواری کے نام پر انڈسٹریل تھانے کے اہلکاروں کی بھتہ مہم جاری گزشتہ روز شام کے وقت سرکی روڈ پر ناکہ لگا کر ڈبل سواری اور موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے نام پر درجنوں موٹر سائیکلوں کو پکڑکر رقم بٹورتے رہے اہلکار قانونی کاروائی کی بجائے نقد رقم لیتے رہے زرائع کے مطابق تھانے کا محرر اپنے کمرے میں سب کے سامنے رقم لیکر مو ٹر سائیکل واپس مالکان کے حوالے کرتے رہے جبکہ ایس ایچ او دوسرے کمرے میں بیٹھ کر رقم موٹر سائیکل مالکان کو دھمکانے اور ان پر سنگین مقدمات عائد کرنے کی تنبیہ کر کے رقم کے لیے دباؤ ڈالتے رہے عوامی حلقوں نے بتایا کہ پولیس ڈبل سواری کے خلاف کاروائی ضرور کریں مگر قانون کے دائرے میں رہ کر ڈبل سواری کے نام پر شہریوں کو پکڑ کر نقد رقم بٹورنے کا عمل بد ترین کرپشن اور پولیس گردی ہے حکومت ادارے کے اعلیٰ حکام مذکورہ تھانے کے اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کریں۔