|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2017

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : ایپکا کے زیر اہتمام بلوچستان کے مختلف علاقوں میں چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے کلرکوں کے احتجاجی مظاہرے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، بجلی گیس، تعلیم اور صحت کے اخراجات دگنا ہوچکے ہیں، اس صورتحال میں ملازمین کے موجودہ تنخواہوں پر گزارہ نا ممکن ہے ،ڈیرہ اللہ یارمیں آ ل پا کستا ن کلر کس ایسو سی ایشن (ایپکا) کے زیر اہتما م مطا لبا ت کی منظو ر ی کیلئے احتجا جی ریلی نکا لی گئی ڈپٹی کمشنر جعفرآ باد کے آ فس سے نکا لی گئی ریلی مختلف را ستو ں سے ہو تی ہو ئی مر کز ی چو ک پر پہنچی جہا ں جلسہ منعقد کیا گیا،ایپکا ڈیرہ بگٹی چاٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔جس کی سر براہی ایپکا ڈیرہ بگٹی کے ضلعی صدر عبدالغنی بگٹی نے کیا۔ریلی کے شرکا نے ڈپٹی ایجوکیشن آفس سے ڈپٹی کمشنر افس تک پیدل مارچ کیا اس ریلی میں ضلع کے تمام کلرکس نے شرکت کی جس اپیکا ڈیرہ بگٹی کے ضلعی صدر عبدالغنی جنرل سکریٹری بابو شیر خان ،علی نواز۔بابو مجید الل? بابو نبی بخش بابو سونا ،بابو نادر علی سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ریلی کے شرکا سے بابو عبدالغنی بگٹی نے کہا کہ اگر ہمارے جاہز مطالبات نہ مانے گے تو ہم تمام دفاتر کا تالہ بندی کریں گے ہمیں بھی وہ سہولیات دیئے جائیں جو سیکرٹریٹ کے کلرکس کو دیئے جاتے ہیں گزشتہ چار سالوں سے ہمارے تنخواہوں اضافہ نہ کر کے ہمارے ساتھ ظلم کی انتہا ہے،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کچھی کے زیر اہتمام مطالبات کیلئے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ضلعی صدر دھنی بخش ابڑو کر رہے تھے ریلی کے شرکاء نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرہ کیااور مطالبات کیلئے نعرے لگائے ا س موقع پر مظاہرین سے ضلعی صدر ایپکا کچھی دھنی بخش ابڑو ،ضلعی جنرل سیکرٹری وزیر خان بنگلزئی،محمد اسحاق ابڑو،غلام سرور بولانی دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے مطالبات کیلئے ایپکا نے پہلے بھی احتجاج کیا اب بھی احتجاج کرکے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کیلئے ہر جمعرات کو پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرائی جائیگی،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چارٹر آف ڈیمانڈ کے سلسلے میں ایپکا کے ضلعی کابینہ اور تمام محکموں کے سینکڑوں رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرہ وریلی نکالی ، جس کی قیادت ایپکا کے صوبائی نائب صدر وضلعی صدر مستونگ حاجی علی اصغر بنگلزئی ،حمید عزیز آبادی اقبال مشوانی ، حاجی حیات خان باروزئی ، غلام فاروق ایوب شاہوانی ودیگر رہنماؤں نے کی، محکمہ تعلیم آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کی، مظاہرین سے صوبائی نائب صدور ضلعی صدر مستونگ حاجی علی اصغر بنگلزئی ، حمید عزیزآبادی اقبال مشوانی ایوب شاہوانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر ہمارے چارٹر آفڈیمانڈ کو سلیم کرنے کی بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہر کر رہے ہیں ،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں ضلعی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقدک یاگیا، اس دوران مظاہرے کے شرکاء نے زبردست نعرے بازی ، مظاہرین سے ایپکا کے صوبائی نائب صدر دوئم حاجی اسد اللہ غالب پریس سیکرٹری حاجی نور محمد نوتیزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کریت ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک بھر کے ملازمین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ایپکا کے مرکزی قادئین کی کال پر ضلع چاغی میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مگر حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی ،خاران میں بھی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع خاران کے زیر اہتمام ایجوکیشن آفس میں ایک احتجاجی مظاہرہ کی گئی جس کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری مقبول احمد کر رہے تھے احتجاجی مظاہرہ سے ایپکا خاران کے ضلعی جنرل سیکرٹری مقبول احمد سرپرست اعلیٰ سیف اللہ بلوچ، چیئرمین محمدیعقوب بلوچ، سینئر نائب صدر محمدادریس مینگل ، ایجوکیشن آفس کے یونٹ سیکرٹری شوکت علی ہوتکانی، انجینئر ایسوسی ایشن خاران کے جنرل سیکرٹری ضیاء الرحمن ملنگزئی ، ایپکا کے جونیئر نائب صدر زوہیب احمد، حافظ محمد وفا ، مقبول احمد، ریاض احمد فارسی،رسول بخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک ہماری جدوجہد جای رہے گی، ہمارے مرکزی صوبائی قیادت اکیلے نہیں 16مئی ک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیلئے اہم رول ادا کرینگے، کیونکہ ایپکا ملازمین کا واحد تنظیم ہے جو ہر ملازم کیلئے آواز بلند کرتی ہے، اگر حکومت حکمرانوں نے بیورو کریسی کے سامنے جھک کر ہمارے مطالبات منظور نہیں کی تو یہ احتجاج پھر لانگ مارچ تک بھی پہنچے گا