کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) فرخ عتیق نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں جعلی ادویات، کلینکس، ڈاکٹروں،لیبارٹری، بلڈ بینکس کے خلاف کا رروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے کیونکہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اس غیر قانونی فعل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے کہی اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفس کے نمائندے چیف ڈرگ انسپکٹر ،ڈرگ انسپکٹرز،تمام مجسٹریٹس اور متعلقہ حکام شریک تھے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں گیر قانونی طور پر قائم کئے جانیوالے جعلی کلینکس ، ڈاکٹروں ، ادویات، لیبارٹری اور بلڈ بینکوں سمیت زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا کیونکہ انتظامیہ تمام اداروں کو ساتھ لے کر صوبے اور عوام کے بہتر مستقبل اور مفاد کے لئے ان غیر قانونی اقدامات کرنے والوں کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا رہی ہے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے تمام حکمت عملی تیار کر لی گئی کسی بھی شخص کو غیر قانونی کا روبار یااقدامات کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو چھوٹ دی جا سکتی ہے کیونکہ اس طرح کے غیر قانونی کاموں اور اقدامات میں ملوث انسانیت کے دشمن جن کی بیخ کنی کرنا انتظامیہ ، اداروں اور حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے جس کو ہر صورت پورا کیا جائیگا کیونکہ یہ لوگ معاشرے کے لئے خطرناک ہے ان کا قلع قمع کرینگے تمام محکموں کو آن بورڈ لے لیا گیا تاکہ کوئٹہ کو ان جعل سازیوں اور غیر قانونی اقدامات سے محفوظ بنایا جا سکیں۔