کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہا کہ حکومت میں شامل وزراء عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں وزیرتعلیم نے سریاب کی آبادی کم کر کے انتہائی نا اہلی انتہار کر دی سریاب میں سیاسی قیادت اور دانشور پیدا کئے ہیں 2018 کے انتخابات میں سریاب کی آبادی سب سے زیادہ ہو گی وزیر تعلیم کو مستعفی ہونا چا ہئے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وزیر تعلیم نے جس طرح بد نیتی اور تعصب کی بنیاد پر سریاب کی آبادی کو کم کرنے کی کوشش کی اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جو وزیر کہتے ہیں کہ سریاب میں آبادی نہیں ہے وہ عقل کی عینگ اتار دیں اور سریاب کی آبادی کوئٹہ کے تمام آبادیوں سے بہت زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ افسوس ہوا کہ نام نہاد قوم پرست کے وزیر تعلیم نے جس طرح تعصب اورنفرت کی انتہا کی ہے وہ ناقابل برداشت ہے اور ان جیسے لو گوں کی وجہ سے پشتون بلوچ عوام میں دوریاں پیدا ہو جا تی ہے مگر ان تمام تر سازشوں کو پیپلز پارٹی ناکام بنا دینگے سریاب میں دانشور اور سیاسی لیڈر کوپیدا کئے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ سریاب کے عوام وزیر تعلیم کے اس عمل کو مسترد کر تے ہیں اور2018 کے انتخابات میں پتہ چل جائیگا کہ سریاب کی آبادی کتنی ہے اپنے چند مفادات کی خاطر سریاب کی آباد ی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اگر سریاب کی آباد کم ہے تو ان کے پارٹی کو ایم پی اے کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو ناچا ہئے۔