بھاگ : تحصیل بھاگ کی آل پاٹیز کی ہنگامی پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ بھاگ میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے بھاگ شہرکربلا جیسے مناظرپیش کررہا بروز جعمہ مورخہ 5 مئی کو بھاگ شہر میں شٹرڈاون اور جلسہ عام ہوگابارشوں سے بھر جانے والا تالاب جس سے لاکھوں کی آبادی سیراب ہوتی تھی وہ مکمل طور پر خشک ہو چکا ہے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ہیں محکمہ پی ایچ ای خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے جبکہ بھاگ عوام پانی کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاٹیز کے جمعیت کے ضلعی امیر سیدارشد شاہ حافظ عبدالرشید گویا ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سردارذادہ بابو شیر دل خان مغیری صدر پر یس کلب بھاگ کے امان اللہ جمالی چیرمین رئیس اللہ ڈتہ ھانبھی ستار بنگلزئی میراں بلوچ حفیظ اللہ مغیری قاضی قدرت اللہ ماما رحیم بنگلزئی فیاض احمد جاموٹ کامریڈ نور احمد جاموٹ حاجی خان سومرو حاجی محمد الیاس کلواڑ،حاجی خورشید احمد ،حاجی شبیر احمد ایری کامریڈ منظور احمد ایری مشتاق احمد کلواڑ ، درشن لعل ، صُدام چند نے کہا کچھی واٹر سپلائی لائن اور سنی واٹر سپلائی لائن پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے مگر بھاگ عوام کو پینے کا پانی نہ مل سکا محکمہ پی ایچ ای نے کانوں میں روئی بھر رکھی ہے جنہیں عوام کی آواز سنائی نہیں دے رہی اس موقع پر دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو اعلیٰ حکام سے ملاقات اور مورخہ 5 مئی کو شٹرڈاون و جلسہ عام معاونت کریگی۔