|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2017

بھاگ : بھاگ میں سیاسی جماعتوں کی اپیل پر شہر میں شٹر ڈوان ہڑتال اوراحتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ہڑتال کی وجہ سے شاہی بازار جلال خان بازار صابر شاہ روڈ ویگن اسٹینڈ وملحقہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہی آل پارٹیز میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں جن میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر سید ارشد شاہ بخاری سینئر رہنماء حافظ عبد الرشید گویا مولوی رحمت اللہ مندرانی تحصیل امیر حاجی حفیظ اللہ مغیر ی مولوی جہانگیر بمبان نیشنل پارٹی کے مرکزی سنٹرل ایگزیگٹو میراں بلوچ اکبر بلوچ عبدالستار بنگلزئی سابقہ تحصیل ناظم قبائلی رہنماء ارباب قادر بخش ایری پی ٹی آئی کے حفیظ بلوچ ایم کیو ایم کے مشتاق احمد کلواڑ جے کیو ایم کے کامریڈ فیاض جاموٹ چیرمین میونسپل کمیٹی رئیس اللہ ڈتہ ہانبھی کونسلران حافظ عبد الحی گویا ماما رحیم بنگلزئی مولوی خان محمد کلواڑ میر حاجی خان سومرو ہندو اقلیتی رہنماء سیٹھ گیلارام صدام چند لہڑی ڈاکٹر درشن کماربازاریونین کے صدر جہانگیر بنگلزئی جی ٹی اے کے ضلعی صدر حاجی محمد الیاس کلواڑ سماجی رہنماء کامریڈ نور احمد جاموٹ کامریڈ محمد اسلم بنگلزئی صدر پریس کلب بھاگ امان اللہ جمالی تعلیمی اداروں کے طلباء ودیگر سماجی رہنماؤں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شامل تھی احتجاجی ریلی میں شامل لوگوں نے خالی بالٹیاں اور مٹکے اٹھا رکھے تھے شرکاء کے ہاتھوں میں بڑے بڑے بینرز تھے جن میں محکمہ پی ایچ ای کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ عوام مسلسل سنی و ا ٹر سپلائی لائین بحال کرو کے نعرے لگاتے رہے ریلی مختلف شاہراروں سے ہوتی ہے جہانگیر بنگلزئی چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھاگ میں قلت آب کی صورتحال تھر سے زیادہ خطرناک حد تک جا پہنچی ہے لاکھوں کی آبادی پانی کے قطرے کو سسک رہی ہے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں بھاگ تا سنی واٹر سپلائی لائین کو بند ہوے 15سال کا عرصہ گذر چکا ہے شہری عرصے سے احتجاج اور ہڑتالیں کر کے خون کے آنسو رورہے ہیں مگر پی ایچ ای ٹس سے مس نہیں ہورہی جبکہ مسلسل ملازمین کو وہ مراعت اور تنخوائیں مل رہی ہے علاوہ ازیں جلسے کے بعد آل پارٹیز کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا جسمیں سخت فیصلے کیے گئے کہ 15مئی کو شٹر ڈوان ہڑتال اور جلسہ عام منعقد کیا جائے قلت آب کی فراہمی تک احتجاجی تحریک جا ری رہیگی جبکہ کمیٹی تشکیل دی گئی محکمہ پی ایچ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔