حب: بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں جمعرات کے دن مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے بعد جمعہ کے دن حب میں مارکیٹں جزوی طور پر کھولے رہے ہندو تاجروں کی اکثریت نے اپنے کاروبار بند رکھا حب میں ہندو آبادی کو سخت سیکورٹی فراہم کیا گیا شہر میں پولیس اور ایف سی کے بڑھادی گئی ہے ڈی پی او لسبیلہ ضیاء مندوخیل اور ڈی سی لسبیلہ نے ہندو آبادیوں کا دورہ کیا جبکہ نماز جمعہ کے بعد مشتعل افراد نے سیرت چوک پر احتجاج کیا مین آر۔سی۔ڈی شاہراہ پر دھرنا دیا پولیس نے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری پہنچی مشتعل افراد منتشر ہوگئے ہیں ڈی پی او لسبیلہ ضیاء مندوخیل نے ڈیلی آزادی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشتعل افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا سٹی تھانے کے سی سی ٹی وی کیمروں کے وڈیو کے ذریعے شرپسند عناصر کے شناخت کرکے ان کو گرفتار کیا جائے گا جبکہ کمشنر قلات ڈویڑن ہاشم غلیزئی ضلع لسبیلہ پہنچ گئے بیلہ اور اوتھل میں ہندو کمیونٹی کے علاقوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی کیا جائز لیا ۔