|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2017

کوئٹہ: انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دیکھنے میں آرہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں پینے کا پانی کسی حد تک آلودہ ہونے کے باعث انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے جسے استعمال سے قبل اچھی طرح ابال لینا چاہئے علاوہ یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ گلیوں اورسڑکوں پر گھروں کے سامنے اکثر کچرا بکھرا پڑا ہوتا ہے اور اسے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مہیا کردہ کچرہ دانوں میں ڈالا نہیں جاتا جو کہ مختلف اقسام کی مضر صحت جراثیموں اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے اس سلسلے میں کوئٹہ اور گردونواح اور صوبہ بھر میں قائم مساجد کے علماء و خطیبوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی تقاریر خصوصاً جمعہ کی نماز کے خطبوں کے دوران شہریوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ترغیب دلائیں کہ وہ اپنے گھروں کے کچرہ کو کچرہ دانوں میں ڈالیں اور پنے کے پانی کو ابال کر استعمال کریں تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی بچایا جاسکے۔