کوئٹہ : پشتون بلوچ اور ہزارہ قبائل نے چمن میں بے گناہ عورتوں بچوں اور عوام پر افغان اور بھارتی فورسز کی بزدلانہ شدید حملہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس گھناونے عمل میں بھارتی درندگی کا بد نما چہرہ بے نقاب کردیا گیا ہے یہ بات چیف آف پشتون بلوچ قبائلی و خانزداہ سردا رمحمدعلی خان ، سردار خدائے رحیم نوتیزئی، ملک محمد عالم خان بازئی ، ملک محمد اکبر خان ترین ، سردار محمد حسن خان حمزئی، سردار محمد افضل کبزئی، میر وائس کانسی ، حاجی لیاقت ہزارہ ، سردار گل شاہ خلجی ، ملک عبدالقیوم اچکزئی، ملک گلزار خان حیدر زئی ، ملک حبیب ترین میر جمیل احمد مینگل ، میر اختر مینگل ، میر جلیل محمد انی، ملک ابراہیم اچکزئی، ملک بلوچ خان ، مولانا عبداسلام ، ملک جانا کاکڑ ، سردار محمود احمد خان ، علامہ جمعہ اسدی ، سردار محمود احمد خان ، قیوم چنگیزئی، حاجی جلات خان سلیمان خیل ، حاجی معصوم خان بڑیچ نے ہفتے کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبائلی عمائدین نے کہاکہ انڈیا جان بوجھ کے بلوچستان اور پاکستان میں حالات خراب کر رہے ہیں چند دن پہلے بھارتی آرمی چیف کی طرف سے ہماری افوا ج اور سیکورٹی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی برملا کہا تھا کہ ہم بہت جلد اپنے منتخب مقام پر سر جیکل آپریشن کرینگے جوکہ گزشتہ روز رونما ہوا انڈیا نہیں چاہتا کہ پاکستان اور افغانستان آپس میں قریب آئے اسلئے انڈیا افغانستان کی حکومت کو یرغمال بنا کر پاکستان کے خلاف پاکستان کی سر زمین کو استعمال کر رہاہے ہم بھارت کی اس بزدلانہ حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور چمن کے سرحدی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اوران کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم نہ صرف ان کے عزیز اور رشتہ دار ہیں بلکہ یہ ہمارے بچے ہیں اور اپنی پاک افواج اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم اپنی خدمات افواج پاکستان پیش کرتے ہیں کہ جو بھی فیصلہ ہمارے ادارے کرینگے ہم انشاء اللہ دو قدم آگے ہونگے آخر میں پشتون بلوچ اور ہزارہ قبائل کے بزرگوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے آس پاس کے حالات پر گہری نظر رکھیں اور کسی قسم کے مشکوک سر گرمیوں کی اطلاع فوراً سیکورٹی اداروں کو دے تاکہ دشمن گھناونی عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے اور گزشتہ دنوں ایران کے سرحد میں ایرانی فورسز پر حملہ بھی ایسی سازش کی کھڑی تھی تاکہ وطن عزیز کو بدنام کیا جاسکے مگر دونوں ملکوں کی ہوشیاری سے یہ سازش ناکام ہوگئی اب بھی ہم تمام قبائل اشرف غنی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ او ر دیگر کو نصیحت کرتے ہیں کہ دہشتگردی مودی آپ کے کندھے کو استعمال کر رہے ہیں افغانستان کا جینا مرنا غم و خوشی مملکت خدائے داد پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور عقل کے ناخن لیکر اس مودی دہشتگردی کے آلہ کار نہ بنیں خطے میں امن وامان کو تباہ نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان او ر افغانستان اگر اس مسئلے کوحل کرنے کیلئے ہمیں کہے گا تو ہم اپنا کردار ادا کریں گے بارڈر کو باچیت کے ذریعے کھولا جائے تاکہ دونوں طرف سے قوم کو مشکلات کا سامنا نہ ہوں۔